نارتھ ناظم آباد میں سیرت النبیؐ کانفرنس آج ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کی سیرت النبیؐ کانفرنس اتوار کی شب ساڑھے آٹھ بجے نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی، طیبہ مسجد سے متصل پارک میں ہوگی۔ اس کا موضوع ہے “عہدِ رسالت میں انسانی حقوق، آزادی اور انصاف- آج کے تقاضے” اور اس سے مفتی منیب الرحمان، امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ اور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی خطاب کریں گے۔ خواتین شرکا کے لیے نشستوں کا الگ انتظام ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد پھر سامنے آگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-01-5
اسلام آباد(آن لائن)افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے۔30ستمبر 2025ء کو فرنٹیرکورہیڈکوارٹر(نارتھ)کوئٹہ پر خودکش حملہ میں ملوث دوسرا حملہ آور افغان دہشت گرد نکلا‘فتنہ الخوارج کے افغان خودکش حملہ آور کی شناخت محمد سہیل عرف خباب کے نام سے ہوئی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق محمد سہیل عرف خباب افغانستان کے صوبہ وردک کے ضلع میدان شہر کا رہائشی تھا۔ ایف سی ہیڈکوارٹر(نارتھ)حملہ میں 8شہری شہید اور 40زخمی ہوئے تھے‘حملہ فتنہ الخوارج کے افغان دہشت گردوں کی تازہ ترین شرمناک مثال ہے۔افغان طالبان رجیم کی عہد شکنی اور دہشت گردوں کی مسلسل پشت پناہی پوری خطے کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔