لیاری میں صفائی سے متعلق زیادہ مسائل موجود نہیں ہیں‘ناصر کریم
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی کی چیئرمین لیاری ناصر کریم سے ملاقات میں علاقے کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ چیئر مین نے کہا کہ کچھ مقامات پر جہاں گلیاں بہت تنگ ہیں انکی صفائی ستھرائی اور ریسورسز میں اضافے کی ضرورت ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ، ایس ایس ڈبلیو ایم بی مجموعی طور پر اچھا کام کر رہی ہے لیاری میں صفائی سے متعلق زیادہ مسائل موجود نہیں ہیں کمپنیز کے سپروائزرز اور دیگر عملہ گراؤنڈ پر موجود ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ علاقے جہاں گلیاں زیادہ تنگ ہیں اورصرف چھوٹی گاڑی جا سکتی ہے یا مینول صفائی ممکن ہے ان علاقوں میں صفائی کی صورتحال تھوڑی خراب ہے،انہوں نے تجویز دی کہ اگر کمپنی علاقے کی صفائی ستھرائی میں مزید بہتری کے لئے تربیتی عملہ اور مشینری میں اضافہ کرے تو صورتحال بہتر ہوجائے گی۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر ایم اینڈ ای صابر شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر آفتاب احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع جنوبی منظورحسین کے علاوہ لیاری ٹاؤن کے دیگر افسران اورلیاری زون ضلع جنوبی میں صفائی کا کام انجام دینے والی کمپنی کے جنرل منیجر موجود تھے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے اس موقع پرمتعلقہ افسران اور کمپنی کے جی ایم کو ہدایت کی کہ تمام تجاویز پر رپورٹ تیار کریں اور جن مسائل کی نشاندہی چیئرمین لیاری نے کی ہے اسکے حل کے لئے ممکنہ وسائل کے انتظامات کرکے فوری حل یقینی بنائیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں صفائی
پڑھیں:
مزار قائد کی تزئین و آرائش: 10 سال بعد گنبد کی مکمل صفائی، درخت بڑھانے کا منصوبہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: 10 سال کے طویل وقفے کے بعد مزارِ قائد کے تاریخی گنبد کی مکمل صفائی، گرائنڈنگ اور پولشنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے قلب میں واقع بابائے قوم محمد علی جناح کے مزار کے سفید ’مالاغوری ماربل‘ پر برسوں سے جمی دھول اور موسموں کے اثرات کے باعث اس کی چمک ماند پڑ گئی تھی، جسے اب دوبارہ اپنی اصل حالت میں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزارِ قائد کا 72 فٹ قطر کا گنبد گزشتہ برسوں میں محض تہواروں پر دھویا جاتا رہا، مگر اب اس کی مکمل گھسائی اور پولشنگ کا عمل 15 روز تک جاری رہے گا۔ انتظامیہ کے مطابق یہ کام بانیِ پاکستان کی 25 دسمبر کو ہونے والی یومِ پیدائش کی تقریبات کی تیاریوں کا حصہ ہے۔
مزار کے امور سے وابستہ حکام کے مطابق اس تاریخی مقام کی دیکھ بھال پورے سال جاری رہتی ہے، تاہم اس بار خصوصی توجہ گنبد اور سنگِ مرمر کی اصل چمک واپس لانے پر دی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ماضی میں مزار کی صفائی عموماً جوٹ کے ذریعے کی جاتی تھی، لیکن اس بار گرائنڈنگ اور بفنگ مشینوں کی مدد سے ماربل کی گہرائی تک صفائی کی جا رہی ہے تاکہ اس پر جمی گرد، میل اور کاربن کے اثرات مکمل طور پر ختم کیے جا سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ سنگِ مرمر کی دراڑوں کو پُر کرنے کے لیے خصوصی کیمیکل استعمال کیا جا رہا ہے، جو ایک سے ڈیڑھ سال تک مؤثر رہتا ہے۔ اس دوران کاریگر برقی گرائنڈر سے ماربل کے ٹکڑوں کے جوڑوں کی صفائی اور باریک نشانات کو پُر کرنے میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ مزارِ قائد کی عمارت اپنی منفرد طرزِ تعمیر کی بدولت دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہے۔ اس کا ڈیزائن مشہور آرکیٹیکٹ یحییٰ مرچنٹ نے تیار کیا تھا، جنہوں نے نہ صرف جمالیاتی پہلوؤں بلکہ آئندہ برسوں میں صفائی اور تزئین کے تقاضوں کو بھی پیش نظر رکھا تھا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مزار کے گردونواح میں درختوں کی تعداد 2010 میں ساڑھے 4 ہزار تھی جو اب بڑھا کر 8 ہزار تک پہنچا دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اثرات سے ماربل کو محفوظ رکھنا ہے، تاکہ گرمی کی شدت مزار کی عمارت پر اثر انداز نہ ہو۔