راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہمارا پاکستان کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں ہم آئین پر عمل درآمد کی بات کرتے ہیں، سوشل میڈیا میں بہت سے رضاکار بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا.

(جاری ہے)

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر سے صحافی نے پوچھا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کون چلاتا ہے؟ اس پر ریاست کے خلاف جو چیزیں چلتی ہیں کیا آپ انہیں اون کرتے ہیں؟بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی فیصلے کرتی ہے اور اس حوالے سے خان صاحب کی رہنمائی اس میں شامل ہوتی ہے، ہم پارٹی کے فیصلوں پر بریف کرتے رہتے ہیں، سوشل میڈیا میں بہت سے رضاکار بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا.

انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی ایجنڈا نہیں، ہم جمہوریت، آئین پر عمل داری، آزاد عدلیہ اور قومی یک جہتی کی بات کرتے ہیں، ملک بھی ہمارا ہے اور فوج بھی ہماری ہے، ہم ملک کے خلاف بات کا سوچ بھی نہیں سکتے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان کے لئے کال آئی تو ہم کھڑے ہوں گے. 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بیرسٹر گوہر سوشل میڈیا کرتے ہیں

پڑھیں:

سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مل کر مدد کرنی چاہیے،بیرسٹر گوہر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مل کر مدد کرنی چاہیے۔وفاقی دارالحکومت سے جاری
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت سے اپیل کروں گا لوگوں کے زرعی قرضے معاف کریں، حکومت کی طرف سے لوگوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مل کر مدد کرنی چاہیے، سری لنکا میں جب سیلاب آیا تھا تو سب سے زیادہ زرعی شعبہ متاثر ہوا تھا،آئین قانون کے دائرے میں رہ کر مدد کےلیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے، میری مخیر حضرات سے اپیل ہے سیلاب متاثرین کی مدد کریں،یہ وقت سیاست کا نہیں، انسانیت کی خدمت کا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کے بچوں کی فیسیں معاف اور بلوں میں ریلیف دے،پاکستان نے اپنے سے 5گنا طاقتور دشمن بھارت کو شکست دی ہے،بھارت نے ایسی مار کھائی کہ اب گراﺅنڈ میں ہاتھ بھی نہیں ملاتا۔

متعلقہ مضامین

  • پارٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر چلتی ہے سوشل میڈیا پر نہیں،بیرسٹر گوہر
  • پارٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر چلتی ہے سوشل میڈیا پر نہیں: بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی نے پاک سعودی معاہدے کی مخالف نہیں کی، بیرسٹر گوہر
  • پاکستان کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں، صرف آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں: چئیرمین پی ٹی ائی
  • ٹرمپ کے علاوہ دنیا میں ہمارا کوئی مددگار نہیں، صیہونی میڈیا
  • ہمارا پاکستان کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں ہم آئین پر عمل درآمد کی بات کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر
  • پاکستان ہمارا محافظ، آزاد کشمیر میں افراتفری پیدا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، سردار عتیق
  • سیلاب سے تباہی ہوئی‘ یہ وقت سیاست نہیں انسانیت کی خدمت کا ہے: بیرسٹر گوہر
  • سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مل کر مدد کرنی چاہیے،بیرسٹر گوہر