ٹرمپ کے علاوہ دنیا میں ہمارا کوئی مددگار نہیں، صیہونی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
صیہونی ٹیلی ویژن کے چینل 13 نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ جنگ کی قیمت بہت زیادہ چکانا پڑ رہی ہے، ہم اس دنیا میں اکیلے رہ گئے ہیں، یورپی یونین بھی، جو اسرائیل (مقبوضہ فلسطین) میں سالانہ تقریباً 70 بلین یورو کی سرمایہ کاری کرتی ہے، جلد یہ حمایت ختم کر دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینیوں کی نسل کشی کے بعد دنیا بھر میں عوامی نفرت اور حکومتوں اور ریاستوں کی بدلتی پالیسیوں کی وجہ سے اسرائیل تنہائی کا شکار ہے۔ صیہونی میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ کوئی بھی صیہونی رجیم کا حامی نہیں اور اسرائیل یورپی یونین کی حمایت کھو رہا ہے۔ صیہونی ٹیلی ویژن کے چینل 13 نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ جنگ کی قیمت بہت زیادہ چکانا پڑ رہی ہے، ہم اس دنیا میں اکیلے رہ گئے ہیں، ٹرمپ کے علاوہ کوئی ہمارے ساتھ نہیں ہے، یورپی یونین بھی، جو اسرائیل (مقبوضہ فلسطین) میں سالانہ تقریباً 70 بلین یورو کی سرمایہ کاری کرتی ہے، جلد یہ حمایت ختم کر دے گی، اسرائیل کے خلاف سب کچھ بدل جائے گا اور صیہونی حکومت دنیا سے الگ تھلگ ہو جائے گی۔
دریں اثنا، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے اتوار 21 ستمبر 2025 کو ایک تاریخی اقدام میں فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کیا جو مغرب اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی دراڑ کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ایک اہم ترین علاقائی پیش رفت "دو ریاستی حل" اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل پر کانفرنس کا انعقاد ہے، جو آج (پیر، 22 ستمبر، مقامی وقت کے مطابق، 22 ستمبر کو) نیویارک میں منعقد ہوگی۔ اس اقدام کی مشترکہ قیادت فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے علاوہ
پڑھیں:
پاکستان کو 78 سال بعد پوری دنیا میں عزت ملی ہے، رانا ثناءاللہ
وزیراعظم کے مشیر اور لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر کسی بھی اصول کے اوپر اتفاق رائے ہوتا ہے، این ایف سی پروموٹ کرتا ہے کہ آپ آبادی بڑھائیں، ایجوکیشن سسٹم کی تباہی سے متعلق کوئی ہے جسے انکار ہے، ایجوکیشن کا کوئی نصاب ہے کہیں کچھ اور کہیں کچھ پڑھایا جا رہا ہے، مدرسے کوئی اور طرح کی قوم تیار کر رہے ہیں، اردو اور انگلش مکس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر وزیراعظم سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ہمیشہ کیلئے ایسا سسٹم ہو کہ عسکری و سیاسی قیادت ملکر ملک کی خدمت کریں۔ مشیر وزیراعظم سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جاتی امرا میٹنگ میں پنجاب کے ایشوز سے متعلق بات ہوئی۔ میٹنگ میں آئینی ترمیم سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، پیپلز پارٹی ہماری اتحادی پارٹی ہے، ایوانوں میں آئینی ترمیم پر تمام ممبرز کو اظہار خیال کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا بنیادی طور پر کسی بھی اصول کے اوپر اتفاق رائے ہوتا ہے، این ایف سی پروموٹ کرتا ہے کہ آپ آبادی بڑھائیں، ایجوکیشن سسٹم کی تباہی سے متعلق کوئی ہے جسے انکار ہے، ایجوکیشن کا کوئی نصاب ہے کہیں کچھ اور کہیں کچھ پڑھایا جا رہا ہے، مدرسے کوئی اور طرح کی قوم تیار کر رہے ہیں، اردو اور انگلش مکس ہے۔
مشیر وزیراعظم نے بتایا کہ آرٹیکل243 خصوصی طور پر آرمڈ فورسز سے متعلق ہے، ہمارے دشمن چاروں اطراف ان چیزوں کو تباہ کرنے کیلئے بیٹھے ہیں، سب نے مل کر کام کرنا ہے، سارے صوبے پاکستان ہیں، سب نے مل کر پاکستان کو چلانا ہے، کشمیر کے اوپر کوئی ڈیڈ لاک نہیں، 78 سال بعد آپ کو پوری دنیا میں عزت ملی، آپ سرفراز ہوئے ہیں، پاکستان کو پوری دنیا نے ایٹمی وقت مانا ہے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہمیشہ کیلئے ایسا سسٹم ہو کہ عسکری، سیاسی قیادت ملکر ملک کی خدمت کرے، چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی بالکل یک طرفہ نہیں ہونی چاہئے، الیکشن بالکل فری اینڈ فیئر ہونے چاہیں، جب میں جیت جاؤں تو فری اینڈ فیئر، آپ جیت جائیں تو دھاندلی ہے،اس نظریے کو اب دفن کرنا ہوگا۔