City 42:
2025-09-25@20:12:32 GMT

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT

 ویب ڈیسک : آئندہ 72 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کاامکان ہے،پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج اورملحقہ ندی نالوں میں سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔

 پی ڈی ایم اے پنجاب کاکہنا ہےکہ آئندہ 72 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سےپانی چھوڑےجانےکا امکان ہے، جس کے بعد دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ کے مقام پر نچلےدرجےکے سیلاب کا خدشہ ہے،بالائی آبی ذخائر سے پانی کے اخراج کے باعث دریائے ستلج میں پانی کےبہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

5اگست احتجاج:پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم 

 ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ گزشتہ ہفتےکےدوران بھارتی ڈیمزمیں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے،لاہور،ساہیوال،بہاولپور،ملتان اورڈیرہ غازی خان،قصور،اوکاڑہ،پاکپتن،بہاولنگر،وہاڑی، لودھراں، بہاولپورکے ڈپٹی کشمنرز کو الرٹ جاری کردیا گیا

 پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ دریائے ستلج پر قائم بھاکڑا ڈیم 61 فیصد تک بھر چکا ہے،پونگ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 76 فیصد ،تھین ڈیم میں 64 فیصد ہے۔
 
 

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اشتہاری ملزمان کی منجمد اراضی کی نیلامی آج ہوگی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

دریائے سندھ، کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ

فائل فوٹو

دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 98 ہزار کیوسک ہوگیا جس کے باعث درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے مگر پانی کم ہوکر 2 لاکھ 36 ہزار کیوسک پر آ گیا۔

اسی طرح دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر پانی کی آمد میں کمی ہوگئی، پانی 56 ہزار کیوسک ہونے کے باعث نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

دوسری جانب ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر بھی نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی اترنے کے بعد 5 افراد کی لاشیں برآمد،پنجاب میں دریاؤں کی صورتِ حال معمول پر آگئی، کوٹری بیراج پر سیلابی کیفیت برقرار، نقل مکانی جاری
  • دریائے سندھ، کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی
  • حیدرآباد ،دریائے سندھ میں پانی کے اضافے کے باعث جامشورو کے کچے علاقے زیر آب ہیں
  • دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ ہونے لگا۔
  • دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان
  • دریائے سندھ، کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ
  • آپریشن جاری، الخدمت فاﺅنڈیشن سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، ڈاکٹر حفیظ الرحمن
  • سیلاب سے اوچ شریف میں تباہی، پاکپتن میں ستلج کے کٹا ﺅسے پورا گاﺅں دریا برد
  • دادو میں دریائے سندھ کے کنارے ٹوٹنے سے 50 سے زائد دیہات زیرِ آب آگئے
  • سیلاب سے اوچ شریف میں ہر طرف تباہی، پاکپتن میں ستلج کے کٹاؤ سے پورا گاؤں دریا برد