پاکستان کا 78 واں یوم آزادی اور معرکہ حق میں فتح کا جشن ملک بھر میں ملی جوشِ و جذبے سے منایا جارہاہے
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کا 78 واں یوم آزادی اور معرکہ حق میں فتح کا جشن ملک بھر میں ملی جوشِ و جذبے سے منایا جارہاہے، شہری جھنڈے اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔ دن کا آغاز وطن عزیز کیلیے خصوصی دعاؤں سے ہوگا، وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مینار پاکستان پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد یادگار پہنچی جہاں آتش بازی کے مظاہرے کے ساتھ شہری پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتے رہے۔ اس کے علاوہ لاہور کے لبرٹی چوک میں انتہائی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں میوزیکل کنسرٹ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا آرمی کی نئی راکٹ فورس بنانے کا اعلان
لاہور ، کوئٹہ ، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں یوم آزادی اور معرکہ حق میں فتح کا جشن بھر پور انداز میں منایا جا رہا ہے ، جشن آزادی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی ۔
اسلام آباد میں ہونے والی مرکزی تقریب میں وفاقی وزراء، ارکین اسمبلی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اورخاتون اول آصفہ بھٹو شریف بھی شریک ہوئیں، اس موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو سلامی پیش کی جن کی گھن گرج سن کر تقریب میں شریک شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیئے ۔
یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی پروقار تقریب، اعلیٰ سول و عسکری قیادت اور عوام کی بھرپور شرکت
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی مناسبت سے سندھ حکومت کی جانب سے میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا، کنسرٹ میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی، اس موقع پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔وزیراعلیٰ سندھ نے نیشنل اسٹیڈیم میں معرکہ حق کنسرٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مئی میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا جس پر ہمارے سپاہیوں نے ایسا جواب دیا کہ بھارت دنیا کے سامنے گڑ گڑانے پر مجبور ہوگیا۔ہم چاہتے تو جنگ جاری رکھ کر بھارت کو مزید مزا چکھا سکتے تھے لیکن ہم امن پسند ہیں اس لئے دنیا کی بات مان لی اور جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی،اس لیے آج کے پروگرام میں جوش اور جذبہ زیادہ ہے،پاکستان بنانے والا سندھ صوبہ ہے اور سندھ صوبہ جشن آزادی کی تقریبات میں بھی آگے آگے ہے۔میری پوری کابینہ اور آرٹس کونسل کی کوششوں کے بغیر یہ تقریب ممکن نہ تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب پیوٹن کےساتھ ملاقات میں یوکرینی صدر زیلنسکی کو بھی شامل کرنے کی خواہش ظاہر کر دی
کوئٹہ میں معرکہ حق اور جشن آزادی کی مناسبت سے مرکزی تقریب کا شاندار انعقاد پولو گراونڈ میں کیا گیا، جہاں فضا قومی پرچموں کی بہار اور حب الوطنی کے جوش و جذبے سے سرشار تھی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ساتھ اعلیٰ عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بہادر جوانوں کی جرات و شجاعت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے ان کی قربانیاں لازوال ہیں۔
6 اور 7 مئی کی رات بھارت کی بزدل افواج نے بلا اشتعال پاکستان پر حملہ کر کیا جس پر پاکستان کی بہادر افواج نے وطن کے دفاع میں فوری بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے 6 طیارے مار گرائے جن میں 3 رافیل شامل ہیں۔ اسی طرح 10 مئی کی علی الصبح بھارت نے پاکستان کی تین ایئر بیسزپر میزائل اور ڈرونز سے حملہ کیا جسے پاک فوج نے ناکام بنا دیا اور آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کرتے ہوئے بھارت پر میزائلوں سے بڑا حملہ کیا جس دوران بھارت کی متعدد ایئر بیسز مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں جبکہ دفاعی نظام ایس 400 کو بھی تباہ کیا گیا جس کے بعد بھارت نے امریکہ سے جنگ بندی کی درخواست کی۔
حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے کا بنیادی فریضہ انجام نہیں دے سکتی تو حکومت کے ٹیکس وصول کرنے کا کوئی جواز باقی نہ رہتا ہے
پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستانی میڈیا نے انتہائی شاندار کردار نبھاتے ہوئے حقیقت اور سچائی پر مبنی رپورٹنگ کی جبکہ بھارت کا میڈیا مسلسل جھوٹ پھیلاتا رہا جس کے باعث اسے نہ صرف اپنے ہی ملک میں بلکہ پوری دنیا کے سامنے شرمندگی اور ذلت کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: زادی اور معرکہ حق کیا گیا کیا جس
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند