صدر مملکت سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، امن معاہدے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
صدر مملکت سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، امن معاہدے پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) آذربائیجان کے سفیر خازر فرہادوف نے ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور علاقائی رابطہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، جبکہ براہِ راست فضائی روابط کے قیام سے تجارتی اور عوامی تعلقات کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
صدر آصف علی زرداری نے آذربائیجان اور آرمینیا کے تاریخی امن معاہدے پر سفیر کو مبارکباد دی اور اسے خطے میں دیرپا استحکام اور خوشحالی کی ضمانت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور پرامن ذرائع پر یقین رکھتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعدالت کو یقین دہانی کے باوجود اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر روک دیا گیا عدالت کو یقین دہانی کے باوجود اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر روک دیا گیا سپریم کورٹ بار کا رولز ترامیم اور فیسوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار امریکا دہشتگردی کو قابو کرنے میں پاکستان کی کامیابیوں کا معترف، ملکر کام کرنے کا عزم یومِ آزادی پر رومانیہ کے سفیر کا اردو میں خراجِ تحسین اور دوستی کا پیغام شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں، قومی اسمبلی میں پیش کردہ تحریک پر فیصلہ آج ہوگا ناروے کا تاریخی فیصلہ، اسرائیل میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ختم کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا ذربائیجان کے صدر مملکت کے سفیر
پڑھیں:
یقین ہے پاکستان بھارت کو فائنل میں ہرا دے گا، مومل شیخ
معروف اداکارہ مومل شیخ کا کہنا ہے کہ انہیں پوری امید ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان بھارت کو شکست دے گا۔
دبئی میں موجود مومل شیخ نے ایک گفتگو کے دوران کہا کہ اگرچہ مصروفیات کے باعث وہ پاک بھارت کے پچھلے میچز نہیں دیکھ سکیں، لیکن اس بار فائنل میں وہ پاکستان کی جیت کی منتظر ہیں۔
صحافی شاہد ہاشمی نے جب ان سے پوچھا کہ اگر کرکٹ پر کوئی ڈرامہ بنایا جائے تو وہ کن اداکاروں کو کاسٹ کریں گی؟ تو مومل شیخ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ چونکہ انہیں کرکٹ کا زیادہ شوق نہیں، اس لیے کرکٹ پر ڈرامہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2025 کا فائنل کل کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔