عدالت کو یقین دہانی کے باوجود اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا جب کہ گزشتہ روز عدالت کو ان کا نام کسی بھی اسٹاپ لسٹ میں نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
پشاور ہائی کورٹ میں درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کا نام پی این آئی سی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد ایف آئی اے نے پشاور ائیر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
درخواست گزار کے وکیل کے مطابق اعظم سواتی کو عدالتی احکامات کے باوجود روکا گیا ہے، جس پر پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست آج جمع کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا تھا۔
دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ اعظم سواتی کا نام اب کسی بھی فہرست میں شامل نہیں اور انہیں سفر کی اجازت ہے۔ جس پر نمائندہ ایف آئی اے نے بھی عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ درخواست گزار اب بیرون ملک جا سکتے ہیں۔
پنجاب پولیس میں بھرتیاں, ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کیلئے بڑی خوشخبری
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اعظم سواتی عدالت کو کا نام
پڑھیں:
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت امن جرگہ کا آغاز
خیبرپختونخوا میں امن و استحکام کے قیام کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ایک اہم امن جرگہ کا آغاز ہوا۔
اسپیکر بابر سلیم سواتی نے جرگے کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس فورم کا مقصد تمام طبقات کو اعتماد میں لے کر ایک پائیدار امن پالیسی تشکیل دینا ہے۔
اپنے خطاب میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ امن کے لیے سب کو ایک ساتھ بیٹھنا ہوگا کیونکہ امن سیاست سے بالاتر ہے۔
’ہمیں وفاق کے سامنے ایک قومی پالیسی پیش کرنی ہے تاکہ دیرپا امن کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنائی جا سکے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ معاملات کو صبر، استقامت اور سفارتی طریقے سے حل کرنا چاہیے، کیونکہ یہاں امن ہوگا تو افغانستان میں بھی امن ہوگا، ہمارا ایک دوسرے کے بغیر گزارہ ممکن نہیں۔
اسد قیصر نے 27ویں ترمیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس ترمیم نے آئین و قانون کا جنازہ نکال دیا۔
تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ امن جرگہ کے لیے 20 سیاسی جماعتوں کو دعوت دی گئی تھی اور تمام پارٹیوں نے شرکت کی حامی بھری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کل رونما ہونیوالے دہشت گردی کے واقعات افسوسناک ہیں، جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان واقعات کے پیچھے کسی نہ کسی کا ہاتھ ہے، جبکہ افغانستان نے کبھی بھی پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا۔
جرگے میں شریک مختلف مکاتبِ فکر کے رہنماؤں نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع میں امن کے قیام کے لیے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔
جرگے میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سمیت، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما، سول سوسائٹی کے نمائندے، قبائلی مشران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق جرگے میں دہشت گردی کی روک تھام، قیامِ امن اور پائیدار استحکام کے لیے جامع لائحۂ عمل پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔
اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق جرگے کے لیے 400 نشستوں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ غیر متعلقہ افراد کی شرکت پر پابندی عائد ہے۔
شرکا کو خصوصی پاسز جاری کیے گئے ہیں۔ اعلامیہ کی تیاری کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو وزیرِاعلیٰ اور اسپیکر کی مشاورت سے حتمی مسودہ جاری کرے گی۔
اجلاس کے اختتام پر سفارشات پر مشتمل ایک اعلامیہ تیار کیا جائے گا، جسے وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کو ارسال کیا جائے گا تاکہ ان سفارشات پر عملی اقدامات کیے جا سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر اعلامیہ افغانستان امن جرگہ بابر سلیم سواتی تحریک انصاف جنید اکبر حکمت عملی قبائلی اضلاع