ایڈووکیٹ ہادی علی چھٹہ کا لاپتہ افراد اور احتجاج پر خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اپنے خصوصی انٹرویو میں ہادی علی چھٹہ نے کہا کہ انسانی حقوق کے معاملے پر ریاست کا کردار مجرمانہ ہے، بلوچ مائیں بہنیں تین ہفتوں سے اسلام آباد کی گرمی میں سڑکوں پر بیٹھی ہیں مگر ان سے کوئی بھی مذاکرات کیلئے تیار نہیں، دو صوبے مکمل طور پر ناامن ہوچکے ہیں مگر ریاست کوئی غرض نہیں کہ کیا ہورہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںایڈووکیٹ ہادی علی چھٹہ ایک تجربہ کار وکیل اور انسانی حقوق کے علمبردار ہیں۔ وہ مختلف انسانی حقوق کے کیسز کی پیروی کرتے ہیں اور توہین مذہب کے مقدمات میں بھی اپنے موکلین کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہمیشہ مظلوم اور مستحق افراد کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے ہیں۔ ایڈووکیٹ ہادی علی چھٹہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں اور عدلیہ میں اپنی مہارت کے ذریعے انصاف کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ ایمان مزاری ایڈووکیٹ کے شوہر بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز نے خصوصی انٹرویو کیا ہے جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
دہشتگردی کے ذریعے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے، امجد حسین ایڈووکیٹ
پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہو گا۔ دھماکے میں شہید ہوئے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللّٰہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے اسلام آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں دہشتگردی کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلانے کی سازشیں کر رہی ہیں مگر وہ مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگی۔ دہشتگردی کے ذریعے قوم کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہو گا۔ دھماکے میں شہید ہوئے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللّٰہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے۔