یومِ آزادی؛ کالجز میں شاندار تقاریب، سٹوڈنٹس اور اساتذہ کا جوش عروج پر
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
سٹی 42 : یومِ آزادی پر طلبا و طالبات کا جوش و جذبہ بھی عروج پر ہے، زندہ دلانِ لاہور کے کالجز میں یومِ آزادی کی مناسبت سے شاندار تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے، جہاں سٹوڈنٹس کی جانب سے ملی نغمے اور تقاریر سنائی جاتی ہیں۔
نشتر ٹاؤن کے کیپس ایف پی آر کالج میں یومِ آزادی کی شاندارتقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں طلبا و طالبات کے ملی نغمے، تقاریر اور رنگا رنگ پروگرام پیش کیا گیا۔ اس موقع پر باب ارقم گروپ آف انسٹیٹیوشنز کے سی ای او رضا احمد رانا، افضل احمد رانا شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر باب ارقم گروپ آف انسٹیٹیوشنز محمد یاسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیپس کالج فیاض احمد رانا نے بھی شرکت کی۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
تقریب میں پرنسپل کیپس کالج شہباز بٹ سمیت دیگر اساتذہ بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر قومی پرچم کے رنگوں سے پوری عمارت کو خوبصورتی سے سجادیا گیا، جشنِ آزادی کاجوش و خروش عروج پر دکھائی دیا۔ اساتذہ اور سٹوڈنٹس نے وطن سے محبت کے عزم کا اعادہ کیا ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ماتلی: اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلے پر شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماتلی (نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ کمشنر ماتلی سید نور حسین کے تبادلے کے بعد میونسپل پبلک لائبریری میں ایک شاندار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں CSS امتحانات کی تیاری کرنے والے امیدواروں، کتب بینی کے شائقین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور انہیں عزت و احترام کے ساتھ رخصت کیا۔چیئرمین رضوان احمد قائم خانی کی کاوشوں سے شہید بے نظیر بھٹو میونسپل پبلک لائبریری کو فعال بنایا گیا تھا، جہاں CSS امیدواروں کے لیے خصوصی سیکشن قائم کرنے میں اسسٹنٹ کمشنر نے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی نگرانی اور دلچسپی کی بدولت لائبریری نوجوانوں کے لیے ایک تعلیمی مرکز کی شکل اختیار کر گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید نور حسین نے کہا کہ تعلیم ہی کسی معاشرے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ CSS کی تیاری کرنے والے نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور اگر وہ محنت اور لگن سے آگے بڑھیں تو پاکستان کو درپیش مسائل کا حل نکالنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کی تعیناتی قریبی اضلاع میں ہوئی تو وہ وقت نکال کر ضرور آتے رہیں گے اور امیدواروں کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔تقریب میں مختیار کار ماتلی معصب جونیجو نے بھی اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر سید نور حسین نے اپنے مختصر دورِ تعیناتی میں عوامی فلاح اور تعلیم کے فروغ کے لیے جو اقدامات کیے وہ قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل پبلک لائبریری کو فعال کرنے اور نوجوانوں کے لیے تعلیمی مواقع پیدا کرنے میں ان کی دلچسپی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اسسٹنٹ کمشنر کو سندھ کے روایتی انداز میں رخصت کیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔