Express News:
2025-08-13@11:38:42 GMT

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT

عالمی ارر مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 02ڈالر کی کمی سے 3ہزار 354ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا جس سے مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے کی کمی سے 3لاکھ 58ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ  فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 171روپے گھٹ کر 3لاکھ 07ہزار 013روپے کی سطح پر آگئی۔

تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 59روپے کے اضافے سے 4ہزار 072روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 51روپے کے اضافے سے 3ہزار 491روپے کی سطح پر آگئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی سطح پر

پڑھیں:

عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کی سیمی فائنل میں انٹری، عالمی گیمز میں پاکستان کا میڈل یقینی ہوگیا

عالمی گیمز 2025 کے اسنوکر مقابلوں میں پاکستان کا میڈل یقینی ہوگیا جب کہ عالمی چیمپئن محمد آصف  اسنوکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12 ویں عالمی گیمز کےاسنوکر ٹورنامنٹ میں شریک پاکستان کے واحد کھلاڑی تین مرتبہ کے عالمی چیمپین محمد آصف نے کوارٹر فائنل میں  برطانیہ کے کھلاڑی زیک کوسکر کو آسان مقابلے میں 0-2 سے شکست دے دی۔

محمد آصف نے پہلا فریم 39-81 سے جیتنے کے بعد دوسرا فریم  بھی15-79 سے اپنے نام کرکے فائنل فور میں جگہ بنالی اور اپنے ملک کے لیے برانز میڈل کا حصول یقینی بنالیا۔

متعلقہ مضامین

  • مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کی سیمی فائنل میں انٹری، عالمی گیمز میں پاکستان کا میڈل یقینی ہوگیا
  • سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح 146900 پوائنٹس پر بند، سونا 3600 روپے تولہ سستا
  • اب تک کتنے ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے یا اس کا اعلان کرچکے ہیں؟
  • سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، فی تولہ 3 ہزار 600 روپے سستا
  • سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
  • گیشا کافی 2025 میں ریکارڈ قیمت میں نیلام