یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: ملک میں ماہ اگست میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 تعطیلات کا اعلان ہوگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 14 اگست بروز جمعرت کو یوم آزادی پر عام تعطیل ہوگی جبکہ 15اگست بروز جمعتہ المبارک کو شہر میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے سلسلہ میں مقامی تعطیل ہوگی۔ 15 اگست کو چہلم امام حسین بھی ہوگا، چہلم کی تعطیل وفاقی تعطیلات میں شامل نہیں ہے تاہم صوبائی سطح پر مقامی تعطیل کی صورت میں متعلقہ علاقوں میں چھٹی ہوگی۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
دوسری جانب دفاتر میں ہفتہ 16 اور اتوار 17 اگست کی تعطیلات یکجا ہوں گی۔جس کے بائث دفتر اور بنک بند ہوں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔