پی ٹی آئی کے 90فیصد لوگ بانی کی پالیسیوں سے اتفاق نہیں کرتے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 12 اگست 2025ء ) وزیرمملکت سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 90 فیصد لوگ بانی کی پالیسیوں سے اتفاق نہیں کرتے، بانی سے ملاقات پر پاکستان کی سیاست نہیں چل سکتی۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں شکائتیں بہت ہیں ہر کوئی بانی پی ٹی آئی سے شکایت کرتا ہے،بانی کو ہر بندہ جاکر دوسروں کی شکایت کرتا ہے، بانی سے ملاقاتیں جیل مینوئل کے تحت ہوسکتی ہیں کسی کی مرضی سے ملاقاتیں نہیں ہوسکتی۔
بانی سے ملاقات نہ ہونے میں وفاقی حکومت کا کوئی کردار نہیں۔ قیدیوں سے ملاقات جیل مینوئل کے مطابق ہوتی ہے۔جیل کی حفاظت صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پی ٹی آئی کے نوے فیصد لوگ بانی کی پالیسیوں سے اتفاق نہیں کرتے،بانی سے ملاقات پر پاکستان کی سیاست نہیں چل سکتی، مذاکرات غیرمشروط ہوتے ہیں ملاقات کی شرط نہیں ہونی چاہیئے۔(جاری ہے)
دوسری جانب مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ 14 اگست کو ورکرز کے ایک ہاتھ میں پاکستان اور دوسرے میں پی ٹی آئی کا جھنڈا ہوگا۔
ایکس پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 14 اگست تجدیدِ عہد وفا کا دن ہے، پاکستان ہمارا ملک ہے اور جشنِ آزادی کو ہم نے بھرپور طریقے سے منانا ہے۔ ہم یہ دن قائداعظم کے پاکستان اور عمران خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے منائیں گے۔ ہمارے ورکرز کے اس دن ایک ہاتھ میں پاکستان اور دوسرے میں پاکستان تحریکِ انصاف کا جھنڈا ہونا چاہیے۔ ہم اس دن عہد کریں گے کہ پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے جہاں قانون کی حکمرانی، آزاد عدلیہ اور تمام شہریوں کے حقوق برابر ہوں۔ 14 اگست کو آپ سب نے حقیقی آزادی کے لیے نکلنا ہے، پاکستان زندہ باد۔ مزید برآں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے اراکین کی نااہلی پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کو ہتھیار بنا کر ہمیں کیوں نکال رہے ہیں ،سیٹ تو چھینی جاسکتی ہے قوم کی آواز نہیں ۔منگل کوچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ورکرز پر سزاؤں کی بارش کرنے کیلئے عدالتوں کا استعمال کیا گیا، جھوٹے مقدموں میں سزائیں سنائی گئیں اور فیصلوں کے بعد فوراً الیکشن کمیشن نے اراکین کو نا اہل کر دیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی سے ملاقات پی ٹی آئی
پڑھیں:
اقلیتوں کے دن کو ہم رسمی طور پر نہیں مناتے بلکہ اس کو محسوس بھی کرتے ہیں، سعید غنی
سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ پاکستان بھر میں تمام سیاسی جماعتیں، تمام مذاہب و مسالک سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک پیج پر ہیں، پاکستان کے قیام سے قبل اور بعد میں بھی غیر مسلم۔قومیتوں کا بڑا کردار رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جتنی حکومتیں پاکستان میں رہی ہیں کسی بھی حکومت کے دور میں ریاست کی یہ پالیسی نہیں رہی کہ وہ غیر مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنائے یا ان کو دوسرے درجے کا شہری مانے، مذہب اسلام کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے سے شروع کریں، خلفائے راشدین کے دور میں چلیں جائیں یا وہ ادوار جس میں مذہب اسلام کی بنیاد پر جو ریاستیں قائم کی گئی وہاں پر غیر مسلموں کے جو حقوق تھے ان کا تحفظ یقینی تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کے دن کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید کی پیش کردہ قرارداد پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سعید غنی نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کی تاریخ ہے کہ پاکستان کے بڑے بڑے فیصلے اس ایوان میں ہوئے ہیں جس ایوان میں آج ہم یہ اجلاس منعقد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 11 اگست 1947ء کی تقریر کے بعد 11 اگست 2009ء کو پاکستان میں اقلیتوں کو دن منایا گیا اور اس کے بعد ہر سال ملک بھر میں اقلیتوں کا یہ دن منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے دن کو ہم رسمی طور پر نہیں مناتے بلکہ اس کی ایک اہمیت ہے اس کو ہم محسوس بھی کرتے ہیں، پاکستان بھر میں تمام سیاسی جماعتیں، تمام مذاہب و مسالک سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک پیج پر ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ پاکستان کے قیام سے قبل اور بعد میں بھی غیر مسلم۔قومیتوں کا بڑا کردار رہا ہے۔