پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بات چیت کا دور اسلام آباد میں ہوا, پاکستان اور امریکہ نے دہشت گردی کی ہر شکل اور قسم کا مقابلہ کرنے کا بھرپور عزم کیا۔ پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کی صدارت سپیشل سیکرٹری برائے یو این نبیل منیر اور امریکی قائم مقام کوارڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی گریگری ڈی لوگرفو نے کی۔ پاکستان اور امریکہ دہشت گردی سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے موثر طریقے اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ پاکستان اور امریکہ نے بی ایل اے، آئی ایس آئی ایس خراسان اور ٹی ٹی پی پاکستان جیسی تنظیموں سے نمٹنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ امریکہ نے پاکستان کی جانب سے عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں کامیابیوں کو سراہا, امریکہ کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے وابستہ اہلکاروں کے جانی نقصان پر بھی اظہار افسوس کیا گیا۔اس کے علاوہ امریکہ نے جعفر ایکسپریس اور خضدار میں سکول بس پر ظالمانہ حملے پر بھی اظہار افسوس کیا۔
راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق
ترجمان شفقت علی خان نے بتایا کہ پاکستان اور امریکہ نے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موثر ادارہ جاتی فریم ورک کی تشکیل اور صلاحیتوں میں اضافے پر اتفاق کیا، ساتھ ہی دہشت گردوں کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نمٹنے کے لیے بھی موثر طریقہ کار اپنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ اس کے علاوہ پاکستان اور امریکہ نے اقوام متحدہ سمیت کثیر ملکی فورمز پر انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون پر اتفاق کیا، ساتھ ہی پاکستان اور امریکہ نے انسداد دہشت گردی اور امن کے فروغ کے لیے موثر اور مربوط روابط برقرار رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔
رونالڈو نے 8 سال تک ڈیٹنگ کے بعد جورجینا سے منگنی کر لی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
چھاتی کے کینسر سے نمٹنے کے لیے تمام شعبوں کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا، خاتون اول
اسلام آباد میں پنک ربن پاکستان کے بانی عمر آفتاب سے ملاقات کے دوران خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ چھاتی کا کینسر پاکستان میں خواتین کو لاحق سب سے عام بیماری ہے، جس سے ہر 9 میں سے ایک پاکستانی خاتون متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرض کی تاخیر سے تشخیص ہر سال ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتی ہے، اس لیے ہر خاتون کی بروقت اسکریننگ، درست تشخیص اور مؤثر علاج تک رسائی یقینی بنانا ناگزیر ہے۔
خاتون اول نے خاص طور پر دیہی علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا اور پنک ربن پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے کی جانے والی آگاہی مہمات اور اسکریننگ کے اقدامات کو سراہا۔
انہوں نے پاکستان میں پہلے بریسٹ کینسر اسپتال کے قیام کی کوششوں کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ چھاتی کے کینسر سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے سرکاری، نجی، طبی، تعلیمی اور سماجی شعبوں کو مل کر مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا۔
Post Views: 5