امریکا نے فتنہ الہندوستان کی تنظیموں کو دہشتگرد قرار دیا، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)امریکا کی جانب سے دہشتگرد قرار دی گئی فتنہ الہندوستان کی ان تنظیموں کی فنڈنگ مختلف ملکوں سے ہوکر پاکستان پہنچتی ہے، عنقریب ان پراکیسز کے اسپانسرز کو بھی دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے امریکی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ریاست میں نیا حوصلہ پیدا ہوا ہے، انڈیا پہلے جنگ ہارا اور اب ان کا بیانیہ بھی ہار گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی موقف کی ایک بار پھر تائید ہوگئی، پاکستانی حکام ٹرمپ انتظامیہ کو اپنی بات سمجھانے میں کام یاب ہوئے۔طلال چوہدری نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دونوں امریکی دوروں کے پھل نظر آ رہے ہیں۔ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایک ایک دن میں دو دو بار بات ہوتی رہی، تیس سے پینتنس بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بتا چکے کہ انڈیا کے جہاز گرے ہیں۔(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس میں وزیراعظم، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ کا کردار بھی اہم ہے۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔محکمہ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اس فیصلے سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بھی امریکا کی جانب سے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
چاغی میں سرنڈر کرنیوالے دہشتگردجہانزیب کے ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے
چاغی میں سرنڈر کرنیوالے دہشتگردجہانزیب کے ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے،فتنہ الہندستان کے دہشتگرد نےاعترافی بیان میں بتایا زبیر بلوچ نے خود کو گولی مار لی تھی ،نثارفورسزکی فائرنگ سے ہلاک ہواتھا،سیکیورٹی فورسزنے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی تھی ،جس میں دو دہشت گرد زبیر بلوچ اور نثار ہلاک ہوئے تھےجبکہ دہشت گرد جہانزیب نے ہتھیارڈال دیئے،سرنڈر کرنیوالے دہشتگرد نے اعترافی بیان میں کہا ہے دہشتگرد بلوچستان کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے-گرفتار دہشتگرد نے بتایا کہ میرا اصلی نام جہانزیب علی اورتنظیمی نام علی جان ہے،میں زبیراحمد کے ساتھ مل کر کام کرتا تھا، جہانزیب کا مزید کہنا تھا ہمارے معاشرہ میں بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور بلوچ یکجہتی کمیٹی جیسی تنظیموں کا کردار گمراہ کن رہاہے، یہ تنظیمیں نوجوانوں کو لڑانے کا باعث بن رہی ہیں-
Post Views: 1