امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ گروپ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
امریکی محکمہ خارجہ نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق 2019ء میں بی ایل اے کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا تھا، بی ایل اے نے 2024ء میں کراچی ایئرپورٹ اور گوادر میں خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ گروپ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق 2019ء میں بی ایل اے کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا تھا، بی ایل اے نے 2024ء میں کراچی ایئرپورٹ اور گوادر میں خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
اعلامیہ کے مطابق 2025ء میں بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کی ذمہ داری قبول کی تھی، جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ میں 31 افراد جاں بحق، 300 سے زائد یرغمالی تھے۔ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شمولیت امریکی انسداد دہشت گردی عزم کا حصہ، دہشت گردوں کی مالی و لاجسٹک سپورٹ روکنے کیلئے سخت اقدامات، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو بڑا دھچکا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بی ایل اے
پڑھیں:
کراچی، منگھوپیر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کے دو تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار
کراچی:کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)، وفاقی حساس ادارے اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران منگھوپیر سے کالعدم تنظیم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کی شناخت عبدالوکیل اور اجمل کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق کالعدم تنظیم "فتنہ تل خوارج" (ٹی ٹی پی) سے ہے۔
ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان افغانستان کے معروف عسکری کیمپ سے تربیت یافتہ ہیں اور انتہائی مطلوب شدت پسند شریف اللہ کے قریبی ساتھی ہیں۔