14 اگست کو یہ مجھے گرفتار بھی کرتے ہیں تو کرلیں ، میں ضمانت نہیں کرا ؤں گی،علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 14 اگست کو یہ گرفتار بھی کرتے ہیں تو کرلیں مجھے ضمانت نہیں کرانی۔یہ بات علیمہ خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
علیمہ خان نے کہا کہ آج ہم اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے آئے تھے، دو کلومیٹر جیل سے دور ہمیں روکا گیا، سلمان اکرم راجہ ظہیر عباس اور نعیم پنجوتھہ سمیت سب کو روکا گیا، بانی سے ملاقات نہ کرانے کا مقصد انکا پیغام باہر نہ آجائے، پچھلی ملاقات میں بانی نے کہا تھا 14 اگست حقیقی آزادی کا دن ہے بانی نے کہا تھا 14 اگست کو سب گھروں سے نکلیں۔انہوں ںے کہا کہ 14 اگست کو یہ گرفتار بھی کرتے ہیں تو کرلیں میں نے ضمانت نہیں کرانی مجھے حراست میں لینا ہے تو لیں، ایک کیس سے نکلتے ہیں تو دوسرا کیس تیار ہوتا ہے، ہمارے وکیل کو آج سپریم کورٹ میں کہا گیا کیس کے میرٹ پر بات نہیں کرنی، ہمیں سمجھ نہیں آرہی ہم انصاف کیلئے کہاں جائیں؟
بھارت پاکستان کی وائٹ ہاؤس میں پذیرائی سےناراض، امریکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خطے میں سٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے: فنانشل ٹائمز
ان کا کہنا تھا کہ اللہ ان ججز کو ہمت دے یہ عدل و انصاف کیلئے کھڑے ہوں، بانی پی ٹی آئی کو یہ ریلیف نہیں دینا چاہتے کیونکہ پھر سب کو آزاد کرنا پڑے گا، موجودہ حکومت کو اپنا ڈر پڑا ہوا ہے، یہ عمران خان کو تنہا کرنا چاہتے ہیں، ہم جیل کے باہر بیٹھ جائیں گے کیونکہ ملاقات نہیں دی جاتی۔علیمہ خان نے کہا کہ ڈاکٹر عظمی کو پرسوں کیس میں اس لیے شامل کیا گیا کیوں کہ پراسیکیوشن کو کیس ختم کرنے کی جلدی ہے، اوپن ٹرائل کا کوئی تقاضا پورا نہیں کیا جارہا، ہمیں دو کلومیٹر دور روک کر جیل جانے کی اجازت نہیں دی گئی، اگر ملاقات نہیں دی گئی تو ہم آج یہیں بیٹھ جائیں گے۔
قاسم اور سلیمان سیاست میں آنا چاہیں تو انہیں کسی نےمنع نہیں کیا،عمر ایوب
ان کا کہنا تھا کہ 14 اگست جشن کا دن ہے جشن منانا سب کا حق ہے، پانچ اگست کو اچکزئی صاحب آئے تھے دیگر رفقاء کے ہمراہ، ہم رات گیارہ بجے تک اڈیالہ جیل کے قریب چکری پر انتظار کرتے رہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: علیمہ خان نے اگست کو نے کہا ہیں تو
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
فائل فوٹوسپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔
سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کو قانونی سوالات پر تیاری کا حکم دیا ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ ضمانت کی درخواست میں فائنڈنگ دی گئی ہیں، ضمانت کے فیصلے میں فائنڈنگ ٹھیک ہے یا نہیں، اس کو فی الحال ٹچ نہیں کرنا، فی الحال ابھی ہم قانونی معاملات میں نہیں جائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ابھی قانونی فائنڈنگ کو ٹچ کیا تو کسی ایک کے لیے کیس متاثر ہوسکتا ہے، آج فریقین کو نوٹسز جاری کر رہے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ میں کچھ بولنا چاہتا ہوں۔
سپریم کورٹ میں9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وکیل سلمان صفدر کو روسٹرم پر بولنے کی اجازت نہیں دی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ کیا ضمانت کیس میں حتمی آبزرویشنز دی جاسکتی ہیں؟ دونوں سائیڈ کے وکلاء قانونی سوالات پر معاونت کریں، وکلاء آئندہ سماعت تک لیگل ایشوز پر تیاری کرلیں۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔ اس بینچ میں میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس شفیع صدیقی بھی شامل تھے۔