جساف کے مرکزی چیف آرگنائزر کارکنان کے ہمراہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص(بیورورپورٹ) جساف کے مرکزی چیف آرگنائزر حنان عباسی اور دیگر کارکنوں کو نوابشاہ پولیس نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کے خلاف جساف کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیا گیا احترجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نور محمد مری، منور سموں، اصغر سندھی اور دیگر نے کہا کہ نوابشاہ پولیس نے حنان عباسی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جبکہ جساف کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ناصر شاہ اور دیگر کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا ہیجس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم پرامن جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں لیکن ہمارے قائدین کو گرفتاری کیلئے پولیس کی ججانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں جس سے قومی کارکنوں میں شدید غم و غصہ اور تشویش کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اس کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں شہید بشیر خان قریشی کا ہر کارکن کی اس عمل کی مذمت کرتا ہے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد
مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔