Express News:
2025-09-26@13:34:17 GMT

2022ء کے بعد کی پالیسیاں حالات خراب ہونے کی وجہ ہیں، پی ٹی آئی

اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT

پشاور:

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 2022ء کے بعد کی پالیسیاں حالات خراب ہونے کی وجہ ہیں۔

صوبائی دارالحکومت میں جلسے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے  سلمان اکرم راجا، اسد قیصر اور جنید اکبر جلسہ گاہ پہنچے۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کال پر کل پشاور میں جلسہ ہوگا۔ ہم ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تیراہ کے واقعہ پر عمران خان افسردہ ہیں۔ 2022ء  کے بعد کی پالیسیوں کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں۔ دہشتگردوں کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ کل کا جلسہ بربریت کے خلاف احتجاج ہوگا۔  ہم صحافیوں کو پیکا ایکٹ کے تحت  جاری کیے گئے نوٹسز کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ محکوم ہے۔ تحریک انصاف کا بنیادی مقصد آئین و قانون کی حکومت ہے۔

پریس کانفرنس  میں اسد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  کل کا جلسہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہے ۔ ہم امن کی بات کرتے ہیں۔ جب روس آیا، یہاں جنگ شروع ہوئی۔ اس صوبے کی معیشت کو نقصان ہوا۔ کلاشنکوف کلچر بڑھا ۔

انہوں نے کہا کہ 21 آپریشن ہوئے، کیا امن قائم ہوا؟۔ افغانستان کو پھر نئی جنگ میں دھکیلا جارہا ہے۔ اگر نئی جنگ ہوتی ہے قوم اس کا حصہ نہیں ہوگی۔ فیلڈ مارشل اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں کیا ہوا، ابھی باتیں سامنے نہیں آئیں۔ نواز لیگ 10 سیٹیں جیت جائیں ہم اپنی شکست تسلیم کرلیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہمیں پنجاب میں فسطائیت کا سامنا ہے، ہم پنجاب میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔ کل کا جلسہ ثابت کرے گا قوم ہمارے ساتھ ہے۔ حاکمیت عوام کے ووٹ سے ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

سعودی عرب استحکام‘ ایمان اور ترقی کی علامت: گیلانی‘ قومی دن پر تقریب 

اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کی مناسبت سے سعودی سفارت خانے کی جانب سے جناح کنونشن سنٹر میں تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے  پارلیمنٹ اور عوام کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود کی بصیرت افروز قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی  جد وجہد نے جدید سعودی عرب کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے مملکت کو ’’اسلامی دنیا میں استحکام، ایمان اور ترقی کی علامت‘‘ قرار دیا۔ چیئرمین سینٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ اور مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ رشتہ ’’دلوں میں پیوست، ایمان، ثقافتی مماثلت اور مشترکہ امنگوں‘‘ پر مبنی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کو ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’حرمین شریفین کے تحفظ کو ہم صرف ذمہ داری ہی نہیں بلکہ ایک مقدس فریضہ اور اعزاز سمجھتے ہیں۔ انہوں نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان-سعودی عرب دوستی زندہ باد کہا۔

متعلقہ مضامین

  • فیملی ولاگنگ میں ماں بہنوں کو بلاوجہ دکھانا غلط ہے؛ شکیل صدیقی کی شدید تنقید
  • اسرائیل صرف جارحیت نہیں انسانیت کے خلاف جرم کا مرتکب ہورہا ہے: محمود عباس
  • ’ریلیز عمران خان‘ جلسہ، پی ٹی آئی پشاور میں کتنے لاکھ لوگوں کے آنے کی توقع کر رہی ہے؟
  • افغانستان میں حالات ٹھیک ہونے تک خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں‘گنڈا پور
  • عمران خان کو بہت آفرز ہیں، سمجھوتہ کرکے آج بھی رہا ہوسکتے ہیں، اسد قیصر
  • مجھ سے متعلق فیصلے اور سزائیں پہلے سے لکھے ہوئے ہیں، عمران خان
  • سعودی عرب استحکام‘ ایمان اور ترقی کی علامت: گیلانی‘ قومی دن پر تقریب 
  • 27ستمبر کو بڑا جلسہ کریں گے،علی امین گنڈاپور کا ویڈیو پیغام
  • وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا خواب سجا لیا