سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
کراچی:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کی کمی سے 3ہزار 740ڈالر کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار رہا۔
مقامیسطح پر 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کی کمی سے 3لاکھ 95ہزار 800روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 858روپے کی کمی سے 3لاکھ 39ہزار 334روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 64روپے کی کمی سے 4ہزار 599روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 55روپے کی کمی سے 3ہزار 942روپے کی سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی کمی سے سونے کی کی قیمت
پڑھیں:
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند سطح پر برقرار
آج سونے کی عالمی اور مقامی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے تاریخ کی بلند سطح پر مستحکم رہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 770ڈالر کی بلند سطح پر مستحکم رہی۔
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 98ہزار 800روپے کی بلند ترین سطح پر برقرار رہی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 41ہزار 901روپے بلند ترین کی سطح پر مستحکم رہی۔