بلوچستان ہائیکورٹ میں موبائیل انٹرنیٹ کی بندش پر سماعت، سیکرٹری داخلہ اور پی ٹی اے کے افسران طلب
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
بلوچستان ہائیکورٹ نے موبائیل انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق اہم سماعت کی اور سیکرٹری داخلہ اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ریجنل ڈائریکٹر جنرل کو ان پرسن پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان اسمبلی میں موبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف تحریک التوا جمع
چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور سردار حلیم احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں پٹیشنر کی جانب سے مکمل تفصیلات 15 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔
یہ پٹیشن کنزیومر سول سوسائٹی کے چیئرمین کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں موبائیل انٹرنیٹ کی بندش کے قانونی اور صارفین پر اثرات سے متعلق اقدامات پر عدالت کی توجہ مبذول کرائی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرنیٹ بندش بلوچستان بلوچستان ہائیکورٹ چیف جسٹس روزی خان بڑیچ سردار حلیم احمد حلیم کنزیومر سول سوسائٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیٹ بندش بلوچستان بلوچستان ہائیکورٹ سردار حلیم احمد حلیم کنزیومر سول سوسائٹی
پڑھیں:
بلوچستان میں آج اور کل بجلی بندش کا شیڈول جاری، متعدد علاقے متاثر
کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں کے شہری آج اور کل بجلی کی بندش کا سامنا کریں گے، کیونکہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے مرمت اور ترقیاتی کاموں کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔
کیسکو کے ترجمان کے مطابق، بجلی لائنوں اور کھمبوں کی تنصیب کے دوران متعدد فیڈرز پر سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آج اور کل ایئرپورٹ روڈ، عمر فیڈر اور چشمہ فیڈر پر صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ اسی طرح ویسٹرن بائی پاس، داریم، جبل نور، تکاتو اور خروٹ آباد فیڈرز پر بھی 4 گھنٹے تک بجلی نہیں ہوگی۔
چاغی اور دالبندین گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی صبح 10 سے 11 بجے تک معطل رہے گی، جبکہ نیو جان محمد، اولڈ جان محمد اور سریاب ون فیڈرز پر صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک لوڈ شیڈنگ ہوگی۔
سریاب ٹو، جڑسا، بائے ون سٹی، واسا، اولڈ لیاقت بازار، خیر بخش مری، سمنگلی ایکسپریس، اولڈ سیٹلائٹ ٹاؤن، انڈسٹریل اور منی مارکیٹ فیڈرز بھی اس دوران بجلی کی بندش سے متاثر ہوں گے۔
مزید برآں، ہرنائی اور شاہرگ گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک معطل رہے گی۔
کیسکو نے صارفین سے پیشگی معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات سسٹم کو بہتر اور مستحکم بنانے کے لیے ضروری ہیں اور اس دوران شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
Post Views: 1