لاہور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر عائشہ جٹ زیادتی کیس میں اہم فیصلہ سنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاکر عائشہ جٹ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے.
رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ملزم سلمان حیدر کی قبل از گرفتاری درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس جواد ظفر نے کیس کی سماعت کی، جبکہ ملزم کی جانب سے وکیل میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ آیا ملزم پر جرم بنتا بھی ہے یا نہیں؟
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ اُنہیں کسی گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے۔ جس پر جسٹس جواد ظفر نے ریمارکس دیے کہ اگر گرفتاری مطلوب نہیں تو پھر کیس کس مرحلے پر ہے اور اس کی نوعیت کیا ہے؟
عدالت نے فریقین کے مؤقف اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم سلمان حیدر کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کر لی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور ہائیکورٹ: اعظم سواتی کی توہین عدالت درخواست پر فیصلہ محفوظ
پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی بیرون ملک سفر پر پابندی کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے اعظم سواتی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود 13 اگست کو درخواست گزار کو بیرون ملک جانے سے روکا گیا، عدالت نے جب حکم دیا اسی شام درخواست گزار کے خلاف دو ایف آئی آرز کا پتہ چلا۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کی فیڈریشن اتنی کمزور ہے کہ اگر کوئی باہر چلا جائے تو واپس نہیں لا سکتے؟ یہ سیاسی لوگ ہیں، کہیں نہیں جائیں گے۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ آپ ان کو گرفتار بھی نہیں کرنا چاہتے اور چھوڑتے بھی نہیں، عدالت حکم دیتی ہے مگر جب یہ جانے لگتے ہیں تو ان کو روک دیا جاتا ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ کوہستان اسکینڈل میں ہم نے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا، جب عدالت کا حکم آیا تو ہم نے ہٹا دیا، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔