لاہور: بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا اوباش گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
لاہور:
اسلام پورہ پولیس نے گلی میں کھڑے بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق 8 سالہ بچہ گھر سے دینی تعلیم حاصل کرنے کیلئے جا رہا تھا اس دوران اوباش ملزم نے بچے کو اٹھا کر اُس کے ساتھ فحش حرکت کی اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی میں ملزم کو فحش حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اسلام پورہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت کارروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او اسلام پورہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ: دوسری شادی کرنے والے شہری کی اپیل مسترد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-08-5
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی سے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شہری محمد حسین کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی، عدالت نے فیملی کورٹ کی جانب سے محمد حسین کو 3 ماہ قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے محمد حسین کی اپیل پر سماعت کی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کے استفسار پر وکیل صفائی نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار محمد حسین نے پہلی شادی1999ء میں اور دوسری شادی2017ء میں کی تھی ، اس نے پہلی بیوی کو بسانے کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا ہے، اس پر چیف جسٹس نے سوال اٹھایا کہ یہ دعویٰ دوسری شادی سے پہلے کیا گیا یا بعد میں؟ تاہم اپیل کنندہ اس سوال کا کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل کورٹ نے سزا معقول وجوہات کے ساتھ سنائی ہے،اس لیے اپیل خارج کی جاتی ہے۔