Jasarat News:
2025-09-26@03:20:10 GMT

سیلاب زدگان کی براہ راست مدد سے روکنے کیخلاف درخواست مسترد

اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے سیلاب زدگان کی براہ راست  امداد سے روکنے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے شہری غلام محی الدین کی دائر درخواست پر سماعت کی، رجسٹرار دفتر نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض عاید کیا تھا،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کو بطور اعتراض سنا، درخواست گزار کے وکیل محمد آفتاب باجوہ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت،چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے براہ راست امدادی سرگرمیوں پر پابندی عاید کی ہے اور متاثرین تک امداد پہنچنے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس اقدام سے متاثرین مزید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں، سماعت کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ عدالت سوشل میڈیا رپورٹس پر یقین نہیں کر سکتی، یہ فیک بھی ہو سکتی ہیں،کیوں نہ بے بنیاد درخواست دائر کرنے پر آپ کو جرمانہ کیا جائے؟ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ درخواست کے ناقابل سماعت ہونے پر رجسٹرار آفس کا اعتراض درست ہے اور عدالت اس اعتراض کو برقرار رکھتی ہے، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

نمائندہ جسارت گوہر ایوب.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیف جسٹس

پڑھیں:

عمران خان اور بشری بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت سولہ اکتوبر تک ملتوی کر دی جب کہ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے واضح کر دیا کہ آئندہ سماعت پر اسپیشل پراسیکیوٹر نہیں آئے تو ڈی جی نیب کو طلب کیا جائے گا۔

چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ  نے کیس کی سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے عدالت کو آگا کیا کہ اس کیس میں نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر شدید بیمار ہیں، اس لئے وہ  آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔

وکیل درخواست گزار بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ نیب ہمیشہ تاخیری حربوں سے کام لیتا ہے، مشکل سے کیس سماعت کے لیے مقرر ہوتا ہے، میں ساری رات والیمز پڑھتا رہا جبکہ یہ انجوائے کرتے رہے، ان کو کم از کم مجھے آگاہ کرنا چاہیے تھا۔

عدالت نے نیب کو آخری موقع دیتے ہوئے سماعت سولہ اکتوبر تک ملتوی کر دی، چیف جسٹس نے واضح کیا کہ آئندہ سماعت پر اسپیشل پراسیکیوٹر نہ آئے تو ڈی جی نیب کو طلب کیا جائے گا۔

دوران سماعت وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور اور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں کمرہ عدالت میں موجود  تھیں، کیس کی مزید سماعت 16 اکتوبر کو ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • جسٹس طارق محمود ڈگری کیس‘ درخواستگزاروں کا احتجاج‘ واک آؤٹ
  • عمران خان اور بشری بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی
  • سیلاب زدگان کی امداد سے روکے جانے کا معاملہ، مریم نواز کیخلاف دائر درخواست خارج
  • سپریم کورٹ  نے ٹی آر جی پی کے الیکشن کرانے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی
  • سپریم کورٹ، ریسوریس گروپ آف پاکستان کے الیکشن کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد
  • کام سے روکنے کا معاملہ‘ جلد سماعت کیلئے جسٹس طارق جہانگیری کی متفرق درخواست 
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف وفاق کے کتنے مقدمات ہیں؟ تفصیلات عدالت میں پیش
  • جوڈیشل ورک سے روکنے کا معاملہ؛ جسٹس جہانگیری کی جلد سماعت کیلیے متفرق درخواست دائر
  • پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی سے روک دیا