جیکب آباد میں بھی ڈینگی بے قابو، 3مریضوں میں وائرس کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں ڈینگی بے قابو ، مزید3مریضوں میں وائرس کی تصدیق، ضلع میں ایمرجنسی نافذ ،قائم کردہ ڈینگی کنٹرول روم غیر فعال ہونے کی شکایات۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ڈینگی کی صورتحال سنگین صورت اختیار کر گئی ہے، مزید دو افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع انتظامیہ نے ضلع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، ذرائع کے مطابق جیکب آباد میں اب تک 20 سے زائد شہری ڈینگی میں مبتلا ہو چکے ہیں گزشتہ روز فیاض احمدگولو،آغا فدا حسین اور غلام حسین نامی شہری کے ڈینگی ٹیسٹ بھی پازیٹو آئے ہیں، جس کے بعد ضلع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ڈی سی کی جانب سے قائم کردہ ڈینگی کنٹرول روم کے غیر فعال ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیںشہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں گندگی، کھڑے پانی اور صفائی نہ ہونے کے باعث مچھر تیزی سے بڑھ رہے ہیں مگر محکمہ صحت اور بلدیہ کی جانب سے تاحال کوئی موثر کارروائی یا اسپرے مہم شروع نہیں کی گئی، شہریوں نے حکومت سندھ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اسپرے مہم شروع کی جائے اور اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے علاج کے لیے خصوصی وارڈز اور طبی سہولیات فراہم کی جائیںدوسری جانب ڈی سی کے بنائے گئے ڈینگی کنٹرول روم کے رکن ڈی ایچ او جیکب آباد ڈاکٹر سراج سہتو سے معلومات لینے کے لئے رابطے کی کوشش کی گئی پرانکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جیکب ا باد میں ڈینگی
پڑھیں:
شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ
جنوبی کوریا کی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میزائل کو شمالی کوریا کی فوج نے بحرِ جاپان کی طرف فائر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایشیائی امریکی حریف شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر (بحرِ جاپان) کی سمت ایک بیلسٹک میزائل داغا۔ جنوبی کوریا کی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میزائل کو شمالی کوریا کی فوج نے بحرِ جاپان کی طرف فائر کیا۔ خبر رساں ایجنسی یونہاپ کے مطابق، جاپانی حکومت نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون (EEZ) سے باہر جا کر گر گیا۔ یہ تجربہ اس وقت ہوا ہے جب جون میں لی جے میونگ کے جنوبی کوریا کا صدر بننے کے بعد شمالی کوریا کی جانب سے یہ تیسرا میزائل تجربہ ہے، جبکہ مجموعی طور پر سال 2025 میں آٹھواں بیلسٹک تجربہ شمار کیا جا رہا ہے۔