پاکستان کی قومی اسمبلی نے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک تاریخی قرارداد منظور کی، جس میں قومی بانی قائداعظم محمد علی جناح اور دیگر بانیانِ پاکستان کی جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے پاکستان کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:جشن آزادی کی تیاریاں، شہری یوم آزادی کیسے منائیں گے؟

قرارداد میں پاکستانی قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی اور ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 قومی اسمبلی نے مارکہِ حق کی شاندار فتح کو بھی تسلیم کیا، جس میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی بلا جواز فوجی ایکشن کا جواب دیا۔

اس موقع پر مسلح افواج، سیکیورٹی اداروں اور شہری ہیروز کے حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا گیا، اور شہداء و غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جنہوں نے قوم کی آزادی، عزت اور وقار کو برقرار رکھا۔

قرارداد میں پاکستان کے پرامن، مستحکم اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنے کے عزم کو دہراتے ہوئے تمام شہریوں پر زور دیا گیا کہ وہ قربانی، نظم و ضبط اور قومی فخر کے جذبے سے متاثر ہو کر پاکستان کی ترقی، اتحاد اور خوشحالی کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں۔

یہ قرارداد یومِ آزادی کے موقع پر قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کا اہم پیغام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

14 اگست قرارداد یوم آزادی یوم پاکستان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 14 اگست یوم ا زادی یوم پاکستان پاکستان کی

پڑھیں:

یوم آزادی قومی جشن منانے کا موقع ہے، رانا ثنا کی پی ٹی آئی سے احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سے احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا  ہے کہ یوم آزادی قوم کے  لیے جشن منانے کا موقع ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف یوم آزادی کے موقع پر اپنے ملک گیر احتجاج کی کال واپس لے اور اسے کسی دوسرے دن کے لیے مؤخر کردے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو رواں سال معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، لہٰذا بہتر یہی ہے کہ احتجاج کو اس سے ایک دن قبل منتقل کردیا جائے یا بعد میں، تاکہ یوم آزادی کی تقریبات پر اثر نہ پڑے۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ایکسٹینشن (مدت ملازمت میں توسیع)  کے مخالف ہیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم اس وقت زیر غور نہیں ہے، تاہم آئین میں کسی بھی ترمیم کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے۔

یاد رہے کہ 6 اگست کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری ہوا تھا، جس میں پارٹی کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ملک میں جاری  فاشزم کے خلاف پوری قوت کے ساتھ سڑکوں پر نکلے۔ یہ بیان 5 اگست کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے ناکام ہونے کے ایک روز بعد سامنے آیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی: فورسز کو 3 ماہ کیلئے مشکوک شخص کی گرفتاری کا اختیار دینے کا بل منظور
  • قومی اسمبلی:انسداد دہشتگری ترمیمی بل منظور ، اپوزیشن کی مخالفت
  • سینیٹ اجلاس؛ اقلیتوں کے دن پر قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • سینیٹ میں اقلیتوں کے دن پر قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • پاکستان سب کا ہے، اور ہم سب مل کر اس کو سنواریں گے، ہماری خدمت کا سفر رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہے ،انعام الرحمن کمبوہ کا یومِ اقلیت کے موقع پر جشنِ آزادی تقریب سے خطاب
  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تاریخی اقدام
  •  قومی ائیر لائن پی آئی اے کا جشن آزادی کے موقع پر مسافروں کو بڑا ریلیف
  • یوم آزادی قومی جشن منانے کا موقع ہے، رانا ثنا کی پی ٹی آئی سے احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل
  • یومِ آزادی معرکہ حق: پاکستان سے محبت کا عہد، شہریوں کی زبانی