پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، ہسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ جانے پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وکیل رانا مدثر ایڈووکیٹ کے مطابق اعجاز چوہدری کے گردوں میں انفیکشن ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید تکلیف کا سامنا ہے، جبکہ ان کے پتے میں بھی سات پتھریاں پائی گئی ہیں۔
جیل حکام نے اعجاز چوہدری کو تکلیف کے باعث فوری طور پر لاہور کے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) منتقل کیا۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
وکیل نے بتایا کہ اعجاز چوہدری کا وزن اب تک 22 کلوگرام کم ہو چکا ہے اور اسپتال میں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نو مئی کے مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
22 جولائی کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شیرپاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور سرفراز چیمہ کو 10 10 سال قید کی سزا سنادی تھی جبکہ شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو بری کر دیا تھا۔
پنجاب پولیس میں بھرتیاں, ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کیلئے بڑی خوشخبری
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اعجاز چوہدری
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔