جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ کو ان کے سسر جنرل ریٹائرڈ اعجاز امجد کی سفارش پر آرمی چیف بنایا گیا: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی چند روز پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے جس میں وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کر رہے ہیں کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف ان کے سسر جنرل ریٹائرڈ اعجاز امجد کی سفارش پر بنوایا گیا تھا ۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیاہے کہ میں جنرل اعجاز امجد کے پاس گیا، جو جنرل باجوہ کے سسر ہیں، مجھے کہا گیا کہ ان سے جا کر کہیں اسے منع کریں اور مزاحمت نہ کرے، اس سارے معاملے میں یہ عمران خان سے زیادہ اہم تھے ، جنرل اعجازنے ہی جنرل باجوہ کو چیف بنوایا تھا، جنرل اعجاز کا میاں نوازشریف سے 80 کی دہائی سے تعلق ہے ، جب وہ جنرل بیگ کے چیف آف سٹاف تھے ، میں اس وقت کی بات کر رہاہوں ، انہی کی سفارش پر جنرل باجوہ کو آرمی چیف بنایا گیا، انہوں نے ہی گارنٹی دی تھی کہ اگر تم لوگوں کی لڑائی ہوئی تو میں اس کے ساتھ نہیں بلکہ تمہارے ساتھ کھڑا ہوں گا، انہوں نے کہا کہ میں اپنے داماد کا نہیں بلکہ آپ لوگوں کا ساتھ دوں گا۔
فیصل آباد؛بجلی چوری اور بل ادا نہ کرنے پر پورے گاؤں کی بجلی منقطع
اصل ذلیل کردار جنرل باجوہ اور اس کے سسر جنرل اعجاز امجد کا ہے جن کے 1980 سے نواز شریف سے تعلقات ہیں
اس قادیانی نے پورے پاکستان کو تباہ و برباد کروا کر رکھ دیا۔۔ جنرل باجوہ اور جنرل فیض کو اصل میں پیچھے سے یہ اعجاز امجد چلا رہا تھا۔۔ یہ سارا قادیانی نیٹ ورک تھا اور آج بھی ھے pic.
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جنرل باجوہ باجوہ کو کے سسر
پڑھیں:
صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں 2025 کی اہم کامیابیوں کا خلاصہ پیش کیا ہے۔ پوسٹ میں انہوں نے بھارت کے خلاف اہم فوجی اور سفارتی اقدامات، سعودی عرب کے ساتھ کیے گئے دفاعی معاہدے، اور پاک امریکا تعلقات میں نمایاں پیشرفت کا ذکر کیا ہے۔
خواجہ آصف نے لکھا کہ ’2025 کامیابیوں سے بھر پور سال رہا، الحمدللہ۔ ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے۔ اللہ اکبر۔‘
بھارت پہ فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت۔ 2025کامیابیوں سے بھر پور سال الحمدوللہ
ھائُبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل ۔ اللہ اکبر pic.twitter.com/ujHbwDDTsU
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 25, 2025
پوسٹ کے ساتھ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر کے ساتھ ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے میں سلامتی، عسکری تعاون اور دفاعی شراکت داری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے
سوشل میڈیا پر وزیر دفاع کا بیان پاکستان کی دفاعی اور سفارتی پالیسیوں میں 2025 کے نمایاں سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس میں ملکی سلامتی، علاقائی توازن اور بین الاقوامی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر ٹرمپ بھارت خواجہ محمد آصف سعودی عرب شہباز شریف