واشنگٹن:

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلیے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

اب سے کچھ دیر قبل وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ امریکہ کے سرکاری دورے پر واشنگٹن ڈی سی پہنچے تھے۔

وزیرِ اعظم کی آمد پر اینڈریوز ایئر بیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے ریڈ کارپٹ پر وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور وزیرِ اعظم کا موٹرکیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ ہوا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کچھ ہی دیر پہلے وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو طرفہ امور پر ملاقات ہونے والی ہے۔

اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، تجارت، سیکیورٹی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ موجود ہیں، جو سیکیورٹی اور دفاعی امور پر امریکی حکام سے مشاورت کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری