جرمن رکن پارلیمنٹ کی اپنے بچے کو گود میں اٹھائے بجٹ تقریر
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برلن: جرمنی کی گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والی جرمن رکن اسمبلی ہانا اسٹئن مولر اپنے بچے کو گود میں اٹھا کر بجٹ تقریر کرنے پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جرمن رکن اسمبلی ہانا اسٹئن مولرنے بجٹ اجلاس کے دوران اپنے بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے جرمن پارلیمنٹ (Bundestag) سے خطاب کیا، یہ پہلا موقع تھا کہ کسی رکنِ پارلیمان نے ایوان میں بچے کے ساتھ تقریر کی۔ بنڈسٹاگ کے سرکاری انسٹاگرام پیج پر بتایا گیا کہ آج پہلی بار ایک رکن پارلیمان نے اپنے بچے کو گود میں اُٹھا کر جرمن پارلیمنٹ میں تقریر کی ہے۔ جبکہ معصوم بچہ پُرسکون انداز میں ماں کے سینے سے لگے سو رہا تھا۔ جبکہ ماں تقریر کرنے میں مصروف تھی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اخبار سے گفتگو میں 32 سالہ ہانا اسٹئن مولر کا کہنا تھا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت نہیں تھا، میرا بیٹا سو رہا تھا اور اگر میں اسے کسی ساتھی کو دیتی تو وہ جاگ جاتا اسی لیے میں نے اسے اپنے ساتھ ہی رکھنے کا فیصلہ کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ لوگ دیکھیں اور یہ چیز سمجھیں کہ بچے ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں، مگر بدقسمتی سے اب بھی والدین بچوں کی دیکھ بھال پورے دن کے لیے کسی اور کے سپرد کردیتے ہیں۔
جرمن رکن اسمبلی ہانا اسٹئن مولر اس سے قبل بھی کئی مرتبہ اپنے بچے کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں لے کر آچکی ہیں، بعض مرتبہ انہیں تعریف کے ساتھ ساتھ تنقید بھی برداشت کرنا پڑی۔
انسٹاگرام پر پارلیمنٹ کی صدر جولیا کلوکنر کا کہنا تھا کہ اس قسم کے حالات میں نومولود بچوں کو ایوان میں لانے کی اجازت دے دینی چاہئے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہانا اسٹئن تھا کہ
پڑھیں:
صدر ٹرمپ اقوام متحدہ میں ایک اہم تقریر کرینگے، ترجمان وائٹ ہاؤس
اپنی نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ قطر، سعودی عرب، پاکستان اور یو اے ای رہنماؤں سے ملاقات کرینگے، انکا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ انڈونیشیا، ترکیہ، مصر اور اردن کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اقوام متحدہ میں ایک اہم تقریر کریں گے۔ نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ قطر، سعودی عرب، پاکستان اور یو اے ای رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ انڈونیشیا، ترکیہ، مصر اور اردن کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ امریکی پالیسیوں اور عالمی حالات کے بارے میں بات کریں گے، صدر ٹرمپ انڈسٹری میں امریکا کی ساکھ بحال کرنا چاہتے ہیں۔