تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کی ایک مصروف شاہراہ پر اچانک 160 فٹ گہرا اور 98 فٹ چوڑا گڑھا بن گیا، جس نے تین گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مذکورہ واقعہ 24 ستمبر کی بدھ کی صبح سام سین روڈ پر پیش آیا، جس سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی اور قریبی علاقے خالی کرالئے گئے۔

رائل تھائی پولیس کے مطابق یہ گڑھا صبح تقریباً 7 بجے ایک اسکول کے سامنے بنا، جو ایک اسپتال اور پولیس اسٹیشن کے نہایت قریب ہے۔ پولیس کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’’واجیرا اسپتال، سام سین روڈ، دوسیت ڈسٹرکٹ، بینکاک کے قریب زمین 30 بائے 30 میٹر کے رقبے پر بیٹھ گئی، جس کی گہرائی 50 میٹر تک جاپہنچی۔ اس کے بعد دو بجلی کے کھمبے اور پولیس اسٹیشن کی کار بھی گڑھے میں جاگری۔‘‘

مقامی میڈیا کے مطابق اس حادثے سے قریبی سام سین میٹروپولیٹن پولیس اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دو بجلی کے کھمبوں اور ایک ٹو ٹرک سمیت تین گاڑیاں گڑھے میں دھنس گئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح مصروف شاہراہ پر اچانک زمین دھنسنے سے گاڑیاں الٹی سمت بھاگنے لگیں۔

واقعے کے باعث واجیرا اسپتال اور قریبی گھروں کو خالی کرایا گیا۔ بینکاک کے گورنر چڈچارٹ ستیپنٹ کے مطابق گڑھا زیرِ زمین میٹرو اسٹیشن کی تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث بنا ہے۔ مسلسل بارش اور خراب موسم کے باوجود خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے متاثرہ مقام کی تصاویر بھی جاری کی ہیں، جب کہ نیشنل پولیس کمشنر نے میٹروپولیٹن پولیس بیورو کو ہدایت دی ہے کہ بینکاک میٹروپولیٹن ایڈمنسٹریشن سمیت متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر فوری اقدامات کیے جائیں، بڑی پانی کی پائپ لائنوں کی مرمت کی جائے اور عوام کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

رونالڈو کا جہاز گرنے کا اشارہ، محسن نقوی کی شیئر کی گئی ویڈیو وائرل، بھارتی تلملا گئے

پاکستانی کھلاڑیوں کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شیئر کی گئی ایک ویڈیو سے بھارتی تلملاگئے۔ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاک بھارت میچ کےدوران فاسٹ بولر حارث رؤف کی جانب سے شائقین کی ہوٹنگ کا جواب رافیل گرنے کے اشارے پر دینے سے بھارتی تلملا اٹھے تھے۔بھارتی میڈیا پر شدید تنقید کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو خط لکھ کر بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شکایت کی گئی ہے۔اسی دوران ایکس پرپی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سےبغیر کیپشن عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شیئر کی گئی ویڈیو نے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔ویڈیو میں رونالڈو کا انداز بالکل حارث رؤف کے بھارتی شائقین کے طعنوں کے جواب میں اپنائے گئے انداز جیسا تھا۔رونالڈو کو ہاتھ کو جہاز کی طرح اڑا کر نیچے گرنے کی طرف اشارہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اگرچہ اس ویڈیو پر محسن نقوی کی جانب سے کوئی کیپشن درج نہیں کیا گیا لیکن اس کے باوجود جہاز گرنے کی نقل کرتی اس ویڈیو کو دیکھ کر بھارتی تلملاگئے۔چیئرمین پی سی بی کی جانب سے شیئر رونالڈ و کی ویڈیو کو کچھ ہی گھنٹوں میں کئی ہزار بار دیکھا اور پسند کیا جاچکا ہے۔اس سے قبل پاکستانی اسپنر سفیان مقیم نے بھی رونالڈو کی اسی ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا تھا۔سفیان مقیم نے اسٹوری میں کیپشن درج کیا تھا کہ ’انہیں یعنی رونالڈو کو کس نے بتایا؟‘

متعلقہ مضامین

  • بینکاک کی مرکزی سڑک اچانک زمین میں دھنس گئی، شہری خوفزدہ
  • رونالڈو کا جہاز گرنے کا اشارہ، محسن نقوی کی شیئر کی گئی ویڈیو وائرل، بھارتی تلملا گئے
  • ایشیا کپ: بنگلہ دیشی کپتان نے ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سے مصافحہ نہ کیا، ویڈیو وائرل
  • زیلنسکی اور الجولانی کی ایک دوسرے کو گلے لگا نے کی ویڈیو وائرل
  • بھارت میں ہیڈماسٹر کا سرکاری افسر پر بیلٹ سے حملہ، ویڈیو وائرل
  • رانی مکھرجی کی شاہ رخ خان کو نیشنل ایوارڈ کا میڈل پہننے میں مدد، ویڈیو وائرل
  • ٹرمپ کی اقوام متحدہ آمد پر ایسکیلیٹر بند، دلچسپ ویڈیو وائرل
  • فرانسیسی صدر کونیویارک میں ٹریفک پولیس نے سڑک پر روک لیا،ویڈیو وائرل
  • نیو یارک میں امریکی صدر ٹرمپ کی وجہ سے فرانسیسی صدر کی گاڑی روک دی گئی، دلچسپ ویڈیو وائرل