پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم شہدائے جموں وکشمیر منایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کنٹرول لائن کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے جمعرات کو یوم شہدائے جموں منا یا۔یہ دن لاکھوں شہید مسلمانوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، نومبر 1947 کے پہلے عشرے میں ہندو بلوائیوں نے لاکھوں نہتے مرد و خواتین اور بچوں کو بے دردی سے شہید کردیا تھا، کشمیری 6نومبر کے دن کو تجدید عہد کے طور پر مناتے ہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 77 برس سے ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے غیر قانونی قبضہ اور کشمیریوں پر مظالم کا بازار گرم کر رکھا ہے، عالمی برادری بھارت کے ان جرائم پر خاموش نہ رہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے قتل عام کو نسل کشی کے طور پر تسلیم کرے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جرمنی: فی گھنٹہ اجرت بڑھا کر 14.60 یورو کر نے کی منظوری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کی حکومت نے ملک میں کارکنوں کی کم از کم فی گھنٹہ اجرت ریکارڈ حد تک بڑھا کر 14.60 یورو کر دینے کی منظوری دے دی۔ وزیر محنت بیربل باس نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد پہلی بار اتنا زیادہ اضافہ کیا گیا ہے جتنا ماضی میں کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔ اس وقت ملک میں جزوقتی ملازمتیں کرنے والے کارکنوں کے لیے کم از کم فی گھنٹہ اجرت 12.82 یورو (14.90 ڈالر کے برابر) بنتی ہے۔ اضافے کے پہلے مرحلے میں فی گھنٹہ اجرت کی یہ رقم یکم جنوری 2026ء سے بڑھا کر 13.90 یورو کی جائے گی۔