Daily Sub News:
2025-11-12@00:01:53 GMT

چین کی جامع دیہی احیاء

اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT

چین کی جامع دیہی احیاء

چین کی جامع دیہی احیاء WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز

بیجنگ :”کیا آپ نے کھانا کھایا ہے؟”جب بھی چینی ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو یہ بولا جانے والا ایک عام جملہ ہے ۔ یہ صرف رسمی جملہ نہیں، بلکہ چینی عوام کی بھوک کی تاریخی یادداشت بھی ہے جو زراعت کی انتہائی اہمیت کو بھی ظاہر کرتا ہے ۔چین میں حکمران جماعت کی جانب سے ہر سال جاری کی جانے والی اول پالیسی دستاویز انتہائی اسٹریٹجک مسائل پر توجہ مرکوز کرتی ہے ۔2025 تک، لگاتار 22 سالوں سے، یہ دستاویز ہمیشہ زراعت، دیہات اور کسانوں کے معاملات پر مرکوز رہی ہے۔ رواں سال کی بھی مرکزی دستاویز نمبر 1 کا موضوع دیہی احیاء کو مضبوطی سے آگے بڑھانا ہے۔

یہ شی جن پھنگ کی جانب سے 2017 میں پیش کی گئی ایک اہم حکمرانی کی حکمت عملی ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ چینی عوام کا “چاول کا پیالہ” ہر وقت مضبوطی سے ان کے اپنے ہاتھوں میں رہے۔ لیکن پیٹ بھرنے کے بعد، کروڑوں کسانوں کو خوشحال زندگی کیسے دی جائے؟ یہی “دیہی احیاء” کا بنیادی مقصد ہے۔چین نے”غربت کی جانب لوٹنے” کو روکنے، دیہی تعمیرات کو فروغ دینے اور دیہی حکمرانی کو بہتر بنانے سمیت تین پہلووں سے فروغ دیا ہے۔

دیہی علاقوں کی جامع احیاء ایک گہری تبدیلی ہے جس کا تعلق ملک کی بنیاد، تہذیب کی وراثت اور کسانوں کی خوشحالی سے ہے۔ چین میں کسانوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی میں دس سال پہلے کے مقابلے میں 156 فیصد اضافہ ہوا اور مسلسل پانچ سال سے اناج کی پیداوار 650 ملین ٹن سے تجاوز کر چکی ہے۔ چین کی وزارت زراعت اور دیہی امور کے سروے کے اعداد و شمار کے مطابق ، 80 فیصد سے زیادہ کسان ماحولیاتی بہتری کو تسلیم کرتے ہیں ، اور تقریبا 70 فیصد کسانوں کا خیال ہے کہ ان کے معیار زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔” کھانا کھا لیا؟” سے “گھر پر سب ٹھیک ہے؟” تک ، اس روزمرہ کی سلام دعا میں دیہی احیاء حکمت عملی کے تحت چینی عوام کی زندگیوں میں آنے والی گہری تبدیلیوں کی جھلک صاف نظر آتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامن یا کشیدگی: پاکستان بھارت تعلقات کے مستقبل پر نظر ثانی پانچ ممالک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر نکلے، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کینیڈا سے درآمد شدہ کینولا سیڈ کی ڈمپنگ ہوئی ہے، چینی وزارت تجارت  سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا 16 امریکی اداروں کے خلاف متعلقہ پابندیاں مزید 90 دن تک معطل رہیں گی، چینی وزارت تجارت چین ۔ امریکہ اسٹاک ہوم معاشی و تجارتی مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دیہی احیاء

پڑھیں:

چینی کی ان لوڈنگ تیز کی جائے تاکہ برآمدات متاثر نہ ہوں، وزیرِ بحری امور کی ہدایت

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے پورٹ قاسم میں چینی ان لوڈ تیز کرنے کی ہدایت دی تاکہ برآمدات متاثر نہ ہوں۔

نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وزارتِ بحری امور نے پورٹ قاسم میں رش اور تاخیر کے مسئلے کے حل کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں، جہاں چینی کے کارگو کی سست لوڈنگ کی وجہ سے پورٹ کے کام متاثر ہو رہے ہیں اور سیمنٹ اور کلنکر کی برآمدات میں تاخیر ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری کی زیر صدارت میں اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور دیکھا گیا کہ اس کا برآمدات پر کیا اثر پڑ رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ چینی کی ان لوڈنگ بندرگاہ کی صلاحیت کے مطابق نہیں ہو رہی، جس کی وجہ سے جہازوں کا ہجوم بڑھ گیا ہے، اور پورٹ کا کام سست ہو رہا ہے۔

اجلاس میں کئی سینئر حکام موجود تھے، جن میں سیکریٹری بحری امور سید ظفر علی شاہ، سیکریٹری کامرس جاوید پال، چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی (پی کیو اے) ریئر ایڈمرل (ریٹائرڈ) سید معظم الیاس، قائم مقام چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) ریئر ایڈمرل عتیق الرحمٰن، چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) سید رفیع بشیر شاہ، ٹیکنیکل ایڈوائزر بحری امور کموڈور (ریٹائرڈ) محمد جاوید اختر اور سیمنٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے جن کی قیادت عارف حبیب کر رہے تھے شامل تھے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت کے باوجود زیادہ تر چینی کی شپمنٹس اب بھی پورٹ قاسم آ رہی ہیں، حالانکہ 60 فیصد کو گوادر پورٹ بھیجنے کا کہا گیا تھا۔

شرکا نے بات کی کہ کس طرح جہازوں کی شیڈولنگ بہتر کی جائے اور تمام اداروں کے درمیان تعاون بڑھایا جائے تاکہ تاخیر نہ ہو۔

وزیر نے پی کیو اے کو ہدایت کی کہ چینی کی لوڈنگ کی رفتار بڑھائی جائے، تاکہ روزانہ 4 ہزار سے 4 ہزار 500 ٹن کی صلاحیت کے مطابق کام ہو اور برآمدات متاثر نہ ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے دیہی علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس 16 نومبر تک بند رہے گی، شہری علاقے مستثنی
  • 2 ثقافتی میلے کا تیسرا ایڈیشن ریاض میں شیڈول، چین مہمان خصوصی ہوگا
  • چینی فضائیہ کی جدید ترین طیارے اور ٹیکنالوجی کی نمائش
  • جنوبی کوریا : چینی ماہی گیر وں کی کشتی الٹنے سے 9لاپتا
  • بلاول نے بھٹو نظیر ہاری کارڈ کے ذریعے نقد رقوم کی براہ راست منتقلی کا افتتاح کردیا
  • چین نے امریکی بحری جہازوں پر بندرگاہی فیس کی وصولی عارضی طور پر معطل کر دی
  • چین کے نائب وزیر اعظم لیو گو جونگ گنی اور سیرا لیون کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ
  • تاریخ میں پہلی بار انسانی دماغ کے خلیوں کا جامع نقشہ تیار، کونسی بیماریوں پر قابو پایا جاسکے گا؟
  • چین کمبوڈیا کی ترقی اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گا، چینی صدر
  • چینی کی ان لوڈنگ تیز کی جائے تاکہ برآمدات متاثر نہ ہوں، وزیرِ بحری امور کی ہدایت