data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے گندم کاشت کرنے والے کسانوں کے لیے ’’ویٹ گروورز سپورٹ پالیسی کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے یہ تاریخی اقدام کیا گیا ہے۔وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے ماضی میں گندم، چاول اور گنے کے کاشتکاروں کو سپورٹ پرائز نہیں دیا جا سکا تھا، تاہم سندھ حکومت نے مشکل حالات کے باوجود کسانوں کی معاونت کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسانوں کی رجسٹریشن کے لیے صوبائی، ضلعی اور تپہ دیھ سطح پر مانیٹرنگ اور سپر ویڑن کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں، جب کہ رجسٹریشن کا عمل بینظیر ہاری کارڈ ڈیٹا بیس، قومی شناختی کارڈ اور لینڈ ریونیو ریکارڈ کی مدد سے شروع کیا جائے گا۔ تمام زرعی فیلڈ اسسٹنٹ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر کسانوں کی رجسٹریشن مکمل کریں.

سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ صوبائی سطح پر محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر جنرلز کی سربراہی میں مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ ویٹ گروورز پیکیج کے تحت 1 سے 25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے 4 لاکھ 11 ہزار کسانوں کو کھاد اور یوریا فراہم کیا جائے گا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کسانوں کی

پڑھیں:

وفاقی وزیر قومی صحت نے میڈیکل و ڈینٹل پروفیشنلز کیلئے لائسنسنگ سسٹم کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر قومی صحت مصطفی کمال نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کے کراچی ریجنل آفس میں باضابطہ طور پر میڈیکل اور ڈینٹل پروفیشنلز کے لیے لائسنسنگ سسٹم کا آغاز کر دیا ہے۔ جمعہ کووزارت صحت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ اہم قدم میڈیکل اور ڈینٹل گریجویٹس اور پریکٹیشنرز کی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے، یہ ڈیجیٹل اقدام رجسٹریشن کے عمل کو آسان اور تیز بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے میڈیکل اور ڈینٹل پریکٹیشنرز کو کراچی سے اسلام آباد ہیڈ آفس جانے کی ضرورت نہیں رہے گی اور تمام رجسٹریشن سروسز پی ایم اینڈ ڈی سی کراچی ریجنل آفس میں دستیاب ہوں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی ریجنل آفس بھی آن لائن درخواستوں کے جمع کرانے اور پروسیسنگ میں مدد فراہم کرے گا، جو ڈاکٹرز آن لائن پورٹل پر درخواست فارم بھرنے میں مشکلات کا سامنا کریں گے انہیں ریجنل آفس کے عملے کی جانب سے مکمل معاونت فراہم کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نئے گریجویٹس، میڈیکل و ڈینٹل پروفیشنلز اور سپیشلسٹس اپنی رجسٹریشن جلد اور محفوظ طریقے سے مکمل کر سکیں گے، اس نظام سے زیادہ شفافیت، موثریت اور سہولت کو فروغ ملے گا، میڈیکل ایجوکیشن کے معیار کو بلند کرنے کے لئے پر عزم ہیں ۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر قومی صحت نے میڈیکل و ڈینٹل پروفیشنلز کیلئے لائسنسنگ سسٹم کا آغاز کر دیا
  • بلاول بھٹو زرداری کی کسان دوست پالیسی پورے پاکستان کیلئے ریلیف ثابت ہوگی، شرجیل میمن
  • پنجاب کے میڈیکل کالجز کیلیے داخلہ پالیسی منظور، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار
  • گندم درآمد کا حکومتی اعلان قابل تشویش ہے، چوہدری ذوالفقار اولکھ
  • رانا ثنا اللہ کا بے نظیر انکم سپورٹ کو بے نظیر روزگار اسکیم میں تبدیل کرنے کا اعلان
  • وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کی مدد بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے کرے، بلاول بھٹو کا مطالبہ
  • سیلاب سے متاثرہ مزید 3اضلاع کے طلبہ کی رجسٹریشن اور سمسٹر فیس معاف
  • انڈونیشیا کا بڑا فیصلہ؛ غزہ میں امن فوج کیلیے 20 ہزار سے زائد اہلکار بھیجنے کا اعلان
  • جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی اسکواڈ پر مشاورت مکمل، اعلان جلد متوقع