جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ اور فاشزم مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چینی سفارتخانہ کے زیرِ اہتمام سمپوزیم کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں چینی سفارتخانہ نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ اور فاشزم مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک سمپوزیم اور فوٹو نمائش کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے شرکت کی ۔ اس تقریب میں پاکستانی حکومت، سیاسی جماعتوں، تھنک ٹینکس اور میڈیا کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔اس تقریب کی نظامت کے فرائض پاکستان چائنا انسٹیٹوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفٰی حیدر سید اور چینی سفارتخانہ کے قونصلر وانگ شینگ جی نے ادا کیے۔
چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اس موقع پر کہا کہ چین کے عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ کی فتح نے فاشزم مخالف عالمی جنگ کی کامیابی میں تاریخی کردار ادا کیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) نے پوری قوم کی مزاحمت کا پرچم سب سے پہلے بلند کیا اور جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگِ عظیم دوم کے بعد قائم ہونے والا بین الاقوامی نظام اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ عالمی جنوب کے اہم رکن ممالک کی حیثیت سے چین اور پاکستان کو مل کر دوسری جنگ عظیم کی فتح کے ثمرات کا دفاع کرنا چاہیے، حقیقی کثیرالجہتی پر عمل پیرا ہونا چاہیے اور ترقی پذیر ممالک کے مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ میں چین کی فوج اور عوام نے ایشیا اور دنیا میں امن کے دفاع کے لیے عظیم قربانیاں دیں اور اس میں سی پی سی کا کردارنہایت اہمیت کا حامل تھا۔ یکطرفہ پسندی اور بالادستی کے رویوں کے مقابلے میں پاکستان چین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور پرامن ترقی اور باہمی فائدے پر مبنی تعاون کے راستے پر گامزن رہے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جاپانی جارحیت کے خلاف کی فتح جنگ کی
پڑھیں:
کرکٹ کی 150ویں سالگرہ کے ٹیسٹ میچ کی تاریخ اور وینیو کا اعلان
کرکٹ آسٹریلیا نے کرکٹ کی 150ویں سالگرہ کے ٹیسٹ میچ کی تاریخ اور وینیو کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے پر تاریخی ٹیسٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔
یہ تاریخی ٹیسٹ میچ 2027 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں 11 مارچ سے 15 مارچ تک کھیلا جائے گا۔
The countdown has begun to a once-in-a-generation event at the @MCG.
More on ticketing & event info: https://t.co/N3r5ewkbok pic.twitter.com/rW6M0QoNii
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک 2604 ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں۔
انگلینڈ واحد ٹیم ہے جو ایک ہزار سے زائد (1089) ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے جبکہ آسٹریلیا سب سے زیادہ (422) ٹیسٹ میچز میں فاتح رہا۔