کچھ دنوں سے انسٹاگرام، ٹوئٹر اور ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو نے دھوم مچا رکھی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک وہیل ٹرینر، جیسکا ریڈکلف، اپنی ہی سدھائی ہوئی کلر وہیل کے ہاتھوں ہلاک ہوگئی۔

ویڈیو میں دکھایا جاتا ہے کہ لائیو پرفارمنس کے دوران ٹرینر کا توازن بگڑ جاتا ہے اور وہ پانی میں جا گرتی ہے۔ بعض کلپس میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ وہیل مچھلی اسے مکمل طور پر نگل لیتی ہے۔

Unbelievable! ???? Jessica Radcliffe orca attack real video & Twitter viral! Dolphin Jessica accident original — is she alive? Orca attack deutsch & nachrichten!????

Link???????? ????https://t.

co/wTcHafIcaM pic.twitter.com/YyqpZ0r1xM

— ICWMusic (@ICWMusic) August 11, 2025

یہ چونکا دینے والا منظر دیکھ کر لاکھوں صارفین نے ویڈیو کو شیئر کیا اور افسوس کا اظہار کیا، لیکن اب اس کی حقیقت سامنے آچکی ہے۔ 

متعدد عالمی میڈیا اداروں نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویڈیو مکمل طور پر جعلی ہے اور اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔

تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ویڈیو میں دکھائی گئی جگہ حقیقت میں وجود ہی نہیں رکھتی، اور نہ ہی جیسکا ریڈکلف نامی کوئی ٹرینر دنیا میں موجود ہے۔ یعنی یہ پوری کہانی محض سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی ایک من گھڑت تخلیق ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

دماغی سکون اور توانائی بڑھانے والے مشروبات، حقیقت یا محض تشہیر؟

برطانیہ میں ایسے مشروبات کی فروخت میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جنہیں ’فنکشنل مشروبات‘کہا جاتا ہے، یعنی ایسے مشروبات جو عمومی غذائی مشروبات سے بڑھ کر اضافی فائدے کا وعدہ کرتے ہیں۔ ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 مہینوں میں ان مشروبات کی فروخت میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوا ہے اور تقریباً 30 فیصد گھرانے اب انہیں روزمرہ خرید رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں میں کیفین پاؤچ کا بڑھتا جنون: کتنی مقدار خطرناک ثابت ہوسکتی ہے؟

ایسے مشروبات میں عام طور پر درج ذیل اجزا شامل ہوتے ہیں دماغی صحت اور موڈ کے لیے مشہور ’لائنز مین مشروم‘ کا عرق، چائے میں پایا جانے والا ایک قدرتی جز’ایل تھیانین‘ جو سکون دینے میں مددگار سمجھا جاتا ہے، ایک قدیم جڑی بوٹی’اشواگندھا‘، جسے تناؤ کم کرنے اور توانائی بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، ضروری معدنیات ’مگنیشیم‘ جو جسمانی اور ذہنی تناؤ میں کمی میں معاون سمجھے جاتے ہیں۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر مشروبات میں ان اجزا کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اور ان کے اثرات کو سائنسی طور پر مکمل طور پر ثابت نہیں کیا گیا۔ مثال کے طور پر ’لائنز مین مشروم‘ پر تحقیق ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، اور کچھ تجربات میں جو مقدار استعمال ہوئی وہ بعض کمپنیوں کے مشروبات میں موجود مقدار سے کئی گنا زیادہ تھی۔

مزید یہ کہ ماہرین نفسیات کے مطابق بعض اوقات لوگ اس لیے سکون محسوس کرتے ہیں کہ وہ مشروب خریدتے اور پیتے وقت ذہنی طور پر خود کو آرام دینے کی حالت میں لے آتے ہیں، یعنی اس کے اثر کا ایک بڑا حصہ صرف ذہنی تاثر کا نتیجہ ہوتا ہے، نہ کہ اجزا کا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ہائپر ٹینشن ڈے: ہائپر ٹینشن کو مشروبات سے کنٹرول کریں

کچھ کمپنیوں نے اس تاثر کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ مثال کے طور پر ایک مشہور برانڈ ’اوٹلی‘ کا اشتہار اس لیے ہٹا دیا گیا کیونکہ اس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ مشروب ’بے چینی اور تناؤ کم‘ کرتا ہے، جو اشتہاری قوانین کی خلاف ورزی تھا کیونکہ یہ بیماری کے علاج یا روک تھام کا دعویٰ تھا۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ اگر مشروب پسند ہے تو پینے میں کوئی حرج نہیں، لیکن اگر مقصد ذہنی تناؤ کم کرنا ہے تو بہتر ہے کہ یہ رقم کسی معالج، مشاورت یا جسمانی آرام کے طریقوں پر خرچ کی جائے، یہ مشروبات ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہوسکتے ہیں جو سخت ورزش کرتے ہیں یا غذائی کمی کا شکار ہیں، لیکن عام صارفین کے لیے یہ اتنے مؤثر ثابت نہیں ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news برطانیہ تشہیر ذہنی سکون سائنسدان طبی ماہرین مشروبات مشروم

متعلقہ مضامین

  • اربعین کی حقیقت و اہمیت
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا الیکشن میں ووٹ چوری ہونے کا اعتراف، ویڈیو وائرل
  • مداح کے سیلفی لینے پر جیا بچن آپے سے باہر، ویڈیو وائرل
  • فون توڑنے پر بیوی نے سرعام شوہر کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور علی ظفر کی دال روٹی کھانے کی ویڈیو وائرل
  • گجرات میں آدمی اور شیر کے آمنے سامنے آنے کا دلچسپ واقعہ، ویڈیو وائرل
  • دماغی سکون اور توانائی بڑھانے والے مشروبات، حقیقت یا محض تشہیر؟
  •  ہانیہ عامر کی موٹرسائیکل پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • عامر لیاقت کی مبینہ ویڈیو وائرل کرنے کا کیس، عدالت نے یاسر شامی کو بری کر دیا