پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن دینے کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز

لاہور: پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن دینے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس ہوا جس میں فلڈ ڈیوٹی انجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کے لیے 50، 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔
اس کے علاوہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات سرکاری طور پر لینے کی منظوری بھی دی گئی، پانچویں کلاس کے طلبہ کا جائزہ اورآٹھویں کلاس کے طلبہ کا باقاعدہ امتحان ہوگا جب کہ وزیراعلیٰ نے جیلوں میں قیدیوں کے لیے باقاعدہ انڈسٹری قائم کرنے کا حکم بھی دیا۔
پنجاب کابینہ نے پیٹرول پمپس کےقیام کے لیے آن لائن ایپلی کیشن کی منظوری بھی دی۔
اجلاس میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے مارکیٹ سے ہائرنگ کی تجویز پر اتفاق کیا گیا اور وائس چانسلر کے لیے کم از کم 80 فیصد مارکس حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے پی ڈی ایم اے کو 2.

6ارب روپے کے فنڈز سیلاب متاثرین کے لیے خرچ کرنے کی منظوری دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیرس میں50 سال سے اخبار بیچنے والے پاکستانی کے لیے اعلیٰ ایوارڈ پیرس میں50 سال سے اخبار بیچنے والے پاکستانی کے لیے اعلیٰ ایوارڈ ملک گیر احتجاج کی کال، پی ٹی آئی کا ریحانہ ڈار سمیت کئی کارکنوں کی گرفتاری کا دعویٰ پارلیمنٹ ہاؤس پر بھاری نفری تعینات، قیدی وینز اور اینٹی رائٹ دستے پہنچ گئے، اہم گرفتاریاں متوقع پاک چین دوستی افلاک سے بھی وسیع اور بلند ہو چکی ہے ، وفاقی وزیر احسن اقبال وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو 26 ویں ترمیم پر مذاکرات کی دعوت دیدی عمران خان کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے: بیرسٹر گوہر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پنجاب کابینہ نے کی منظوری

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری ؛ کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور

سٹی 42: وفاقی ملازمین کے لیے کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ کردیا گیا۔وزارت ہاؤسنگ نے کرایہ داری سیلنگ کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت ہاؤسنگ و ورکس کا نیا اضافہ یکم نومبر 2025 سے نافذ ہوگا، رہائشی کرایہ داری سیلنگ کی شرحیں فنانس ڈویژن کی مشاورت سے مقرر کیا گیا ۔

وفاقی حکومت کے تمام ملازمین (بی ایس-1 تا 22) کے لیے اضافے کی منظوری دے دی گئی ، اضافہ کا اطلاق چھ خاص اسٹیشنز پر ہو گا۔

 آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا

بڑے شہروں میں کرایہ جات میں اضافہ سرکاری ملازمین کو بڑھتے کرایوں میں بڑا ریلیف دے گا۔وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وفاقی ملازمین کو مبارکباد دی۔ ریاض حسین پیرزادہ  نے کہا وزارت ہاؤسنگ ملازمین کی سہولت کے لیے پرعزم ہیں۔

اسلام آباد میں 17,400 سرکاری رہائشی مکانات جبکہ 43,000 سے زائد رجسٹرڈ درخواست گزار ہیں ۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سرکاری ملازمین کے رینٹل سیلنگ الاونس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ نوٹیفیکشن کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کے رینٹل سیلنگ الاونس میں 85 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔

سال 2025 کا روشن ترین سپر مون کل رات آسمان پر نمودار ہوگا 

وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس نے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور کراچی پشاور اور کوئٹہ کیلئے نئی رینٹل سیلنگ ریٹس جاری کر دیے ۔اسلام آباد میں کام کرنے والے بی پی ایس ایک اور دو کے ملازمین کو اب 13ہزار روپے ماہانہ ملیں گے ۔

گریڈ 1 اور 2 کے ملازمین کو باقی 5 شہروں میں 12 ہزار 193 روپے ملیں گے ۔گریڈ 3 اور 6 تک  کے ملازمین کو اسلام آباد میں  20 ہزار 313 روپے ملیں گے ۔

جبکہ دوسرے پانچ شہروں میں 3 سے 6 تک کے ملازمین کو 17 ہزار860 روپے ماہانہ ملیں گے ۔گریڈ 17 اور 18 کے افسران کو اسلام آباد میں اب 76 ہزار 122 روپے ملا کریں گے ۔

پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ ۔منگل 04نومبر ، 2025

17،18 کے افسران کو باقی 5 شہروں میں 66 ہزار 411 روپے ماہانہ ملیں گے ۔

اسلام آباد میں گریڈ 19 کے افسر کو 1 لاکھ 12 ہزار ،گریڈ 20 کے افسر کو 1 لاکھ 27 ہزار روپے ملیں گے ۔

اسلام آباد میں گریڈ 21 کے افسر کو 1 لاکھ 52 ہزار 183 روپے جبکہ گریڈ 22 کے افسر کو 1 لاکھ 82 ہزار 121روپے  ماہانہ ملیں گے ۔

تمام نئے  رینٹل سیلنگ الاونس کا اطلاق یکم نومبر 2025 سے ہو گا

متعلقہ مضامین

  • ایس پی عدیل اکبر کی بیوہ کو خصوصی مراعات کا اعلان
  • وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے بڑا ریلیف، کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ
  • دبئی ولی عہد نے شہر کے لیے 15 ہزار نوکریوں اور جدید منصوبوں کی منظوری دیدی
  • سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری ؛ کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
  • وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ
  • پنجاب حکومت کا اینفورسمنٹ اینڈ ریگولیشنز اتھارٹی کو مزید خودمختاری دینے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کی عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کی منظوری
  • سرکاری افسروں کی ترقی کے لیے لازمی مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکا کی فہرست تبدیل ؛7 افسروں کے نام واپس 54 نئے افسروں کی منظوری
  • پنجاب: کرکٹ سیریز کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت
  • کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس؛سہ ملکی کرکٹ سیریز اور باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات کی سیکورٹی انتظامات بہتر کرنے کا حکم