بھارت کے کہنے پر دہشتگردی ہوئی تو پھر ’اینج تے اینج ہی سہی‘، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ جاری مذاکرات میں تاحال کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہو سکی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دوسری جانب سے ضد یا بھارت کی پراکسی کے طور پر کردار ادا کیا جا رہا ہے، تو ایسی صورت میں امن کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔
خواجہ آصف نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ قطر کے وزیر دفاع اور ترکیہ کے انٹیلی جنس چیف مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان کے مطابق، دونوں دوست ممالک کی کوشش ہے کہ بات چیت میں کسی قسم کا تعطل پیدا نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیے مذاکرات کا نیا دور: قطر اور ترکیہ کے کہنے پر ہمارا وفد ایئر پورٹ سے واپس ہوا، خواجہ محمد آصف
انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ شب پاکستانی وفد واپسی کے لیے ایئرپورٹ پہنچ چکا تھا، تاہم قطر اور ترکیہ کی درخواست پر وفد کو مزید وقت دینے کے لیے روک لیا گیا۔
“ہمیں کہا گیا کہ کابل کے وفد سے مزید بات چیت کی جائے تاکہ کوئی راستہ نکل سکے،” وزیر دفاع نے بتایا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ امن اور اعتماد کی بحالی کے بغیر تجارت یا مثبت پیش رفت ممکن نہیں۔
ان کے بقول، ’ہو سکتا ہے کابل کا وفد یہ کہہ رہا ہو کہ اگر مذاکرات ہو بھی جائیں تو ان کے کچھ واضح نتائج ہوں۔ لیکن ان تمام شرائط کی بنیاد امن ہے۔ اگر امن نہیں ہوگا تو بات آگے نہیں بڑھ سکتی۔‘
خواجہ آصف نے سخت لہجے میں خبردار کیا کہ اگر بھارت کے کہنے پر دہشتگردی یا تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی پشت پناہی جاری رہی، تو پاکستان بھی سخت ردِعمل دے گا۔
یہ بھی پڑھیے اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کے لیے افغانستان کا استعمال کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان
ان کا کہنا تھا، ’اگر وہ ضد پر اڑے ہیں یا ہندوستان کی پراکسی کا کردار ادا کر رہے ہیں تو کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ پاکستان کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش کی گئی تو ’اینج تے فیر اینج ہی سہی’۔
پاکستانی وفد بدستور استنبول میں موجودوزیر دفاع نے تصدیق کی کہ اگرچہ ابھی تک مذاکرات دوبارہ شروع نہیں ہوئے، تاہم پاکستانی وفد استنبول میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر قطر اور ترکیہ کی کوششوں سے کابل کے رویے میں نرمی آتی ہے، تو مذاکراتی عمل میں بہتری کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد ا صف کے کہنے پر وزیر دفاع اور ترکیہ نہیں ہو کہ اگر کے لیے
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔