جنگ کے سائے دروازے تک پہنچ گئے، امریکا پر انحصار ختم کرنا ہوگا، برطانوی وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز

لندن (آئی پی ایس )برطانیہ نے اپنے دفاع اور جنگی امور سے متعلق امریکا پر انحصار کو ختم کرکے ازخود فوجی تیاریاں شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرِ دفاع ایل کارنز نے متنبہ کیا ہے کہ یورپ کے دروازے پر جنگ کے سائے دستک دے رہے ہیں۔

برطانوی وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ یورپ ایسے دور میں داخل ہو چکا ہے جہاں جنگ کے خطرات قریب تر ہیں۔ نیٹو اتحادیوں کو فوری طور پر ہر ممکن ردعمل کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ایل کارنز نے کہا کہ یورپ اب منتخب کردہ جنگوں کے دور میں نہیں رہا بلکہ اب مجبوری کی جنگوں کا سامنا ہے جن میں انسانی جانوں کا بھاری نقصان ہوسکتا ہے۔اس موقع پر اپنی بات کے ثبوت میں انھوں نے روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کو واضح مثال قرار دیا۔

اسی طرح برطانوی چیف آف ڈیفنس انٹیلی جنس ایڈرین برڈ نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران برطانوی فوجی اہلکاروں اور عسکری تنصیبات کے خلاف دشمانہ انٹیلی جنس سرگرمیوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔قبل ازیں نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے بھی خبردار کیا تھا کہ روس جنگ کو دوبارہ یورپ میں واپس لے آیا ہے۔ جنگ کے لیے تیار رہنا ہوگا جس کا سامنا ہماری پچھلی نسلوں نے کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی پولیس کے اہلکاروں کا گینگ بنا کراغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا گینگ بنا کراغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف نو مئی کیسز، عمران خان کی اڈیالہ جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی منگنی توڑنے اور پرانی رنجش پر قتل کرنیوالے مجرم کی اپیل خارج،2بار عمر قید کی سزا برقرار امریکی ویزا پروگرام کیلئے نئی فیس کا اطلاق، 20امریکی ریاستوں نے صدر ٹرمپ پر مقدمہ دائر کردیا افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات کے تناظر میں ہمسائیہ ممالک کی کانفرنس کل تہران میں ہوگی ایف بی آر کا ٹیکس چوری میں ملوث ڈاکٹرز، اسپتالوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: برطانوی وزیر جنگ کے

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن