ماہما چوہدری نے دوسری شادی کرلی؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ماہما چوہدری اور اداکار سنجے مشرا کی شادی کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی۔
پردیس، دھڑکن اور ایمرجنسی جیسی مشہور فلموں کیلئے مشہور اداکارہ ماہما چوہدری کی اداکار سنجے مشرا کے ساتھ شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں تاہم یہ خبریں غلط ثابت ہوگئی ہیں۔
دونوں فنکاروں کی شادی کی وائرل ویڈیو دراصل ان کی آنے والی فلم ’درلبھ پرساد کی دوسری شادی‘ کی تشہیری ویڈیو تھی۔ اس فلم کے ہدایتکار سدھانت راج ہیں، جبکہ اس میں دیوِتا جونیجا، پرت کمانی اور آشی توش رانا بھی شامل ہیں۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد مداح اور سوشل میڈیا صارفین یہ قیاس آرائیاں کر رہے تھے کہ ماہما نے سالوں بعد دوسری شادی کرلی ہے تاہم اب یہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Namaste Bollywood (@namastebollywood.
یاد رہے کہ ماہما چوہدری کی ذاتی زندگی بھی طویل عرصے سے توجہ کا مرکز رہی ہے۔ انہوں نے 2006 میں بھارتی آرکیٹیکٹ اور بزنس مین بوبی مکھرجی سے شادی کی تھی، اور 2007 میں ان کی بیٹی آریانا پیدا ہوئی۔ تاہم ازدواجی اختلافات کے باعث دونوں نے 2013 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
ایک انٹرویو میں ماہما نے بتایا کہ علیحدگی کے دوران بچی کی پرورش اور کیریئر کے درمیان توازن برقرار رکھنا ان کیلئے بےحد مشکل تھا، جبکہ شوہر سے علیحدگی سے قبل کے عرصے میں انہیں دو بار اسقاطِ حمل سے بھی گزرنا پڑا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ماہما چوہدری شادی کی
پڑھیں:
مودی کے زخم پھر تازہ، صدر ٹرمپ کا جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ
ٹوکیو(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان آپس میں الجھ گئے تھے، بھارت کے 7 نئے اور خوبصورت طیارے تباہ ہوئے، نریندر مودی، پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے رابطہ کیا، میں نے کہا 2 ایٹمی طاقتوں میں جنگ ہوئی تو سب متاثر ہوں گے، دونوں ملکوں سے کہا جنگ کی تو تجارت نہیں کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ 24 گھنٹے کے اندر یہ معاملہ ختم ہوگیا جو حیران کن تھا، میں نے 8 ماہ میں آٹھ جنگیں رکوائیں، ملائیشیا میں بھی دو ملکوں کے درمیان جنگ بندی معاہدہ کرایا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں امریکی فوجی اڈے کا دورہ کیا، جاپان کیلئے امریکی میزائلوں کی پہلی کھیپ کی منظوری دیدی، فوجیوں سے خطاب میں کہا امریکا اور جاپان کے تعلقات علاقائی امن و سلامتی کیلئے اہم ہیں، امریکی میزائل جاپان کے ایف 35 جنگی طیاروں میں استعمال ہوں گے، ہمارے اقتدار میں امریکا ایک بار پھر عظیم بن رہا ہے۔
امریکی صدر اور جاپانی وزیراعظم نے نایاب اور اہم معدنیات کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کئے، جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم بھی ٹرمپ کی امن کوششوں کی معترف ہوگئیں۔