ماہیما چوہدری کی دوسری شادی کی افواہیں،اصل حقیقت سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ماہیما چوہدری اور سینئر اداکار سنجے مشرا کی مبینہ شادی کی خبریں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں، تاہم اب ان افواہوں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ماہیما چوہدری اور سنجے مشرا شادی کے لباس میں نظر آئے، جس پر مداحوں نے قیاس لگایا کہ دونوں نے خاموشی سے شادی کرلی ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو ان کی آنے والی فلم ’درلبھ پرساد کی دوسری شادی‘ کا ایک پروموشنل شوٹ تھا۔
اس فلم کی ہدایتکاری سدھانت راج کر رہے ہیں، جبکہ دیگر کاسٹ میں دیوِتا جونیجا، پرت کمانی اور آشی توش رانا جیسے فنکار شامل ہیں۔
افواہوں کے بعد ماہیما کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر مبارک بادوں کے پیغامات بھیجے، لیکن بعد میں یہ واضح ہوگیا کہ یہ صرف فلم کی تشہیر کا حصہ تھی، اور ماہیما کی ذاتی زندگی میں ایسی کوئی نئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ ماہیما چوہدری کی نجی زندگی بھی ہمیشہ خبروں میں رہی ہے۔ انہوں نے 2006 میں بھارتی آرکیٹیکٹ اور بزنس مین بوبی مکھرجی سے شادی کی تھی، اور 2007 میں ان کی بیٹی آریانا پیدا ہوئی۔ تاہم، ازدواجی اختلافات کے باعث دونوں نے 2013 میں علیحدگی اختیار کر لی۔
ایک انٹرویو میں ماہیما نے بتایا تھا کہ طلاق کے بعد بیٹی کی پرورش اور کیریئر کو ساتھ لے کر چلنا ان کے لیے نہایت مشکل مرحلہ تھا۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ علیحدگی سے قبل انہیں دو بار اسقاطِ حمل جیسے تکلیف دہ تجربات سے گزرنا پڑا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ماہیما چوہدری
پڑھیں:
سرکاری حج اسکیم، واجبات کی آخری قسط جمع کرانے کی تاریخ سامنے آ گئی
ویب ڈیسک :سرکاری حج اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط کی وصولی کا آغاز 3 نومبر سے ہو گا۔
دوسری اور آخری قسط بروقت جمع نہ کرانے والے افراد حج پر نہیں جا سکیں گے، منسوخ کی گئی درخواستوں کی جمع شدہ پہلی قسط کی رقم بینک اکاؤنٹ میں واپس بھیج دی جائے گی۔
حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط 3 سے 10 نومبر تک وصول کی جائے گی، عازمین اپنے واجبات 14 منتخب بینکوں میں جمع کرا سکیں گے۔
لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر
دوسری قسط کی مد میں فی کس چھ لاکھ روپے وصول کئے جائیں گے۔ موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈبل بیڈ فیملی روم کے اضافی 2 لاکھ جبکہ ٹرپل بیڈ فیملی روم کے اضافی 67 ہزار روپے فی کس ادا کرنا پڑیں گے۔
دوسری قسط جمع کرانے واقت درخواست گزار پیکج تبدیل کرنے کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے، اس کے بعد پیکج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔