مودی کے زخم پھر تازہ، صدر ٹرمپ کا جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
ٹوکیو(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان آپس میں الجھ گئے تھے، بھارت کے 7 نئے اور خوبصورت طیارے تباہ ہوئے، نریندر مودی، پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے رابطہ کیا، میں نے کہا 2 ایٹمی طاقتوں میں جنگ ہوئی تو سب متاثر ہوں گے، دونوں ملکوں سے کہا جنگ کی تو تجارت نہیں کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ 24 گھنٹے کے اندر یہ معاملہ ختم ہوگیا جو حیران کن تھا، میں نے 8 ماہ میں آٹھ جنگیں رکوائیں، ملائیشیا میں بھی دو ملکوں کے درمیان جنگ بندی معاہدہ کرایا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں امریکی فوجی اڈے کا دورہ کیا، جاپان کیلئے امریکی میزائلوں کی پہلی کھیپ کی منظوری دیدی، فوجیوں سے خطاب میں کہا امریکا اور جاپان کے تعلقات علاقائی امن و سلامتی کیلئے اہم ہیں، امریکی میزائل جاپان کے ایف 35 جنگی طیاروں میں استعمال ہوں گے، ہمارے اقتدار میں امریکا ایک بار پھر عظیم بن رہا ہے۔
امریکی صدر اور جاپانی وزیراعظم نے نایاب اور اہم معدنیات کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کئے، جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم بھی ٹرمپ کی امن کوششوں کی معترف ہوگئیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکی صدر
پڑھیں:
ٹرمپ کا دوبارہ دعویٰ: پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرانے کا ذکر
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کے حوالے سے انکشافات کر دیئے۔
ٹرمپ نے کہا کہ اُنہوں نے پاکستان کے فیلڈ مارشل اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے اس تنازع کے دوران براہ راست بات کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے دونوں رہنماؤں سے کہا کہ اگرجنگ ہوئی توامریکہ کسی کے ساتھ تجارت نہیں کرے گا، کیونکہ دوایٹمی طاقتوں کی لڑائی پوری دنیا کومتاثرکرے گی۔انکے مطابق انہیں بتایا گیا کہ دونوں ممالک کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں .تاہم انہوں نے خبردارکیا کہ کسی بھی تصادم کے سنگین نتائج ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی مداخلت کے بعد “چوبیس گھنٹوں میں لڑائی ختم ہو گئی.انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس مختصرجنگ میں سات طیارے تباہ ہوئے تھے۔امریکی صدرنے کہا کہ اُن کے دورمیں عالمی سطح پرکئی بحران محض بات چیت سے ٹل گئے۔