پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔سموگ کی شدت کے باعث فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور ملتان میں فضا انتہائی مضر صحت ہوگئی، لاہور بدستور دنیا کے آلود شہروں میں سرفہرست رہا، ایئر کوالٹی انڈیکس485 ریکارڈ کیا گیا۔بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر براجمان رہا، اے کیو آئی445 تک پہنچ گیا، فیصل آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس833تک پہنچ گیا، گوجرانوالہ میں اے کیو آئی764 اورملتان میں305ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ ماحولیات نے انسداد سموگ اقدامات تیز کر دیئے گئے، پبلک مقامات اور اہم شاہراہوں پر ڈرائی سویپنگ پر پابندی لگا دی، شاہراہوں پر چونے سے صفائی کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پنجاب میں بڑے شہروں کے لیے ٹاؤن کارپوریشنز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

علی رامے:   پنجاب حکومت نے بڑے شہروں میں شہری انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے ٹاؤن کارپوریشنز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 فیصلے کے مطابق لاہور میں 9، فیصل آباد میں 5 اور گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی میں 3، 3 ٹاؤن کارپوریشنز قائم کی جائیں گی۔ اسی طرح سیالکوٹ، سرگودھا اور بہاولپور میں 2، 2 ٹاؤن کارپوریشنز بنائی جائیں گی۔

یہ نیا انتظامی نظام 7 لاکھ سے زائد آبادی والے شہری علاقوں میں نافذ کیا جائے گا تاکہ شہری نظم و نسق بہتر بنایا جا سکے۔ ٹاؤن کارپوریشنز کے قیام کا یہ اقدام پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

حکام کے مطابق، ٹاؤن کارپوریشنز کے قیام سے شہری علاقوں میں مقامی سطح پر انتظامی ڈھانچہ مضبوط ہوگا، جس سے مقامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور شہری سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور کا دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں دوسرا نمبر
  • ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج:حد نگاہ کم، موٹر ویز بند
  • پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں، موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں معمول کے مطابق دھند اور اسموگ نمایاں
  • ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج، موٹر ویز متعدد مقامات سے بند
  • پنجاب میں بڑے شہروں کے لیے ٹاؤن کارپوریشنز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • دنیا کے مختلف خطوں میں سپر فلو کی لہر، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ
  • دہلی اسموگ کی لپیٹ میں، کئی علاقوں میں فضائی معیار ’شدید‘ درجے تک پہنچ گیا
  • سندھ، پنجاب، کے پی کے مختلف علاقوں میں شدید دھند