اسلام آباد:

پاکستان میں تیل و گیس کی دریافت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بحث ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس پر سوال اٹھایا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان میں وسیع تیل کے ذخائر کے حوالے بیان کی حقیقت کیا ہے؟۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ امریکی صدر ہمیں پاکستان میں ذخائر کا بتا رہے ہیں، حکومت پاکستان کیوں نہیں بتارہی ہے؟۔

وزیر مملکت پیٹرولیم علی پرویز ملک نے جواب دیا کہ پاکستان نے حال ہی میں کویت، ترکی سمیت متعدد تیل کمپنیوں کو تیل تلاش کرنے کی اجازت دی ہے۔ تیل کے ذخائر موجود ہیں مگر ابھی تیل کمپنیوں کی تلاش کا کام شروع کرلیں، اس کے بعد درست بتاسکیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سوئی گیس سے بڑے 3 گیس فیلڈ دریافت ہوئے ہیں ۔ حیدرآباد میں تیل و گیس کی تلاش کا کام شروع کیا جاچکا ہے۔ چین اور امریکا کے پاس وہ ٹیکنالوجی ہے جو تیل و گیس کی موجودگی جلد بتادیتی ہے۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے پوچھا کہ حکومت بتائے کہ ٹرمپ کہہ رہا ہے کہ ایک دن پاکستان بھارت کو تیل برآمد کرسکتا ہے۔ ہمارے وزیر کہہ رہے ہیں کہ ابھی پتا چلے گا کہ پاکستان کے پاس تیل و گیس کے کیا ذخائر ہیں۔ کیا امریکی صدر بھارت کو کچھ منوانے کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے ایسے ٹوئٹ کررہے ہیں؟۔

پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے سوال اٹھایا کہ کیا امریکا کے علاوہ بھی کچھ دیگر ممالک کو تیل کی تلاش کے مواقع دیے جائیں گے؟، جس پر وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ مختلف تیل کمپنیوں کو مواقع دیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان میں تیل و گیس کی امریکی صدر

پڑھیں:

قومی اسمبلی کا اجلاس کل دوبارہ شروع ہوگا

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کا اجلاس کل دوبارہ شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس2 روز کے وقفے کے بعد (کل) پیر کو دوبارہ شروع ہوگا۔اجلاس سہ پہر ساڑھے 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔جس میں معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے سے متعلق پی پی ایل کا پی ایس ایکس کو خط
  • تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے سے متعلق پی ی ایل کا پی ایس ایکس کو خط
  • قائدِ حزبِ اختلاف کی تعیناتی اور قائمہ کمیٹیوں میں اپوزیشن کی شمولیت سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ریماکس
  • اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی سے متعلق کیا رولنگ دی؟
  • بلدیاتی نظام سے متعلق امور 28ویں آئینی ترمیم میں زیر غور آئیں گے، مصطفیٰ کمال
  • افغانستان میں جدید اسلحے کے ذخائر، خطے کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں، پاکستان
  • جنوبی کوریا : چینی ماہی گیر وں کی کشتی الٹنے سے 9لاپتا
  • قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا محمد رضوان سے متعلق اہم بیان
  • سینیٹ وقومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس ،مسلح افواج کے سربراہوں کے تقرر سے متعلق مجوزہ ترمیم منظور
  • قومی اسمبلی کا اجلاس کل دوبارہ شروع ہوگا