پاکستان میں مقامی گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں مقامی گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذخائر کے مقابلے میں ہر گزرتے سال کے ساتھ قدرتی گیس کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات میں وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے بتایا ہے کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی) کو اپنی مقامی گیس کی سپلائی میں نمایاں کمی کا سامنا رہا ہے۔مقامی گیس سپلائی 20-2019 میں 1083سے کم ہو کر 24-2023 میں 710 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی ہے۔
40 اوورز تک میچ ہاتھ میں تھا، جلد وکٹیں گرنے سے سنبھل نہ سکے: کپتان محمد رضوان
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مقامی گیس
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔