data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو رقوم کی ادائیگی کے لیے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ انسدادِ دہشتگردی کی رپورٹ کے مطابق چمکنی دھماکے میں ملوث ملزمان کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے پیسے منتقل کیے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ داعش کا ایک بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا تھا جو اس سلسلے میں سرگرم تھا۔

رپورٹ کے مطابق غیرملکی خودکش حملہ آور کے سہولت کاروں کو کرپٹو ای والٹ کے ذریعے افغانستان سے کوئٹہ رقم بھیجی گئی، جہاں اسے پاکستانی روپے میں تبدیل کر کے لاہور اور کرک منتقل کیا گیا۔ دہشتگردوں کے سہولت کار اور ہینڈلرز پشاور، کوئٹہ، کرک، ضلع خیبر اور کوہاٹ میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ 11 مئی کو 22 سالہ غیرملکی خودکش بمبار عمران گولیف نے پولیس موبائل وین کو نشانہ بنایا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کا اصل ہدف ایک اہم سیاسی و مذہبی شخصیت تھی۔ حملہ آور گزشتہ سال 24 اپریل کو نجی پرواز سے اسلام آباد پہنچا، دو دن اسلام آباد اور دو دن لاہور میں قیام کے بعد دیگر ساتھیوں کے ساتھ سرگرم ہوا۔

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق غیرملکی حملہ آور کے چار ساتھی اب بھی پاکستان میں موجود ہیں جن کی تلاش جاری ہے، جبکہ نیٹ ورک کے سات دہشتگردوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ویب ڈیسک شیخ یاسین.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مصر: عمارت میں آتشزدگی سے متعدد افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قاہرہ: مصر میں ایک عمارت آتشزدگی کے باعث منہدم ہو گئی۔ جس میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر میں ایک عمارت آتشزدگی کی وجہ سے منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 33 زخمی بھی ہو گئے ہیں، جہاں ہلاکتوں میں مزید اضافے کے خدشات بھی پائے جاتے ہیں۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ قاہرہ سے تقریباً 103 کلومیٹر شمال میں صوبہ غربیہ میں واقع محلہ ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کپڑے رنگنے کے کارخانے کی دوسری منزل پر پیش آیا۔
حکام کے مطابق مذکورہ خطرناک واقعہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بوائلر پھٹنے کے باعث پیش آیا ہے۔ حکام کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کی وجہ سے عمارت منہدم ہوگئی تھی، جس میں متعدد افراد کی اموات ملبے تلے دبنے کے باعث ہوئیں۔

محمد ایوب

متعلقہ مضامین

  • مصر: عمارت میں آتشزدگی سے متعدد افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی
  • خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو ادائیگی کیلئے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف
  • پاکستان میں ہر شہری 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض ہوگیا،ای پی بی ڈی کا انکشاف
  • اسلام آباد ،سی ڈی اے ورکرز سبزی فروٹ منڈی میں جمع ہونے والے کچرے کو مشین کے ذریعے اٹھا رہے ہیں
  • بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • آڈٹ رپورٹ درست ، ایس ای سی پی اعتراضات بے جا ہیں
  • لاہور کے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کا انکشاف
  • لاہور کے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف
  • پاکستان کی معاشی ترقی میں بھی کرپٹو کرنسی انقلابی کردار ادا کر رہی ہے، بلال بن ثاقب