پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی؛ انڈیکس ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز بازارِ حصص میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ نے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔ ہے۔ آج کاروبار کے آغاز ہی سے سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی جس کے باعث انڈیکس میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔
ابتدائی گھنٹوں میں 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، تاہم کچھ ہی دیر بعد یہ رفتار اور بھی بڑھ گئی اور انڈیکس 1901 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 181 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
رواں سال اب تک پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 39 فیصد کا نمایاں اضافہ ہو چکا ہے جب کہ گزشتہ ایک سال کے دوران یہ اضافہ 96 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں یہ تیزی حکومتی پالیسیوں، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور معاشی اشاروں میں بہتری کا نتیجہ ہے۔ سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان نے نہ صرف مقامی سرمایہ کاروں کو متحرک کیا ہے بلکہ غیر ملکی سرمایہ کار بھی ایک مرتبہ پھر پاکستانی مارکیٹ کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر یہ تسلسل برقرار رہا تو اسٹاک مارکیٹ ملکی معیشت کے لیے مزید مثبت اشارے فراہم کر سکتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تاریخ کی
پڑھیں:
ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس 2025: پاکستان کے عثمان چاند اور امام ہارون نے ملک کا سر فخر سے بلند کردیا
پاکستان کے عثمان چاند اور امام ہارون نے ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس 2025 میں سلور اور برنز میڈلزجیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کردیا۔
نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل رضی احمد خان کے مطابق کویت میں منعقدہ ایشائی مقابلوں میں عثمان چاند نے اسکیٹ ایونٹ میں دوسری پوزیشن کے ساتھ برانر میڈل اپنے نام کیا ، وہ چار مرتبہ عالمی چیمپئین شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
عالمی چیمپئین شپ 2023 میں قومی ٹیم کے رکن اور ایشین چیمپئین شپ 2025 میں قومی اسکواڈ کا حصہ بننے والے 21سالہ امام ہارون اولمپک ٹریپ ایونٹ میں تیسرے نمبر پر رہے اور برانزمیڈل حاصل کیا۔
تیسرے قومی شوٹر پاکستان آرمی کے فرخ ندیم مشترکہ طور پر چھٹی پوزیشن پر آنے کے بعد شوٹ آوٹ مقابلے میں ناکام رہنے کے سبب فائنل مرحلہ میں جگہ نہ بنا سکے۔