data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250927-08-25

 

 

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کاروباری برادری اور حکومت کی انتھک محنت سے اسٹاک ایکسچینج میں ہر دن بلندیوں کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے، ان شاء اللہ اب معاشی ترقی کا سفر تیزی سے جاری رہے گا۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسٹاک ایکسچینج

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور 100 انڈیکس نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز دن کے آغاز سے ہی کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔اس وقت 100 انڈیکس 1901 پوائنٹس اضافے سے 161181 پر ٹریڈ کر رہا ہے جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔رواں سال پی ایس ایکس 100 انڈیکس 39 فیصد بڑھ چکا ہے جبکہ ایک سال کے دوران 100 انڈیکس 96 فیصد بڑھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا پاکستان سٹاک ایکسچینج کے تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
  • سٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنا حکومتی پالیسیوں میں اعتماد کا مظہر ہے،وزیراعظم
  • وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
  • اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی کارکردگی، انڈیکس 161 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی؛ انڈیکس ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کر گیا
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 159 ہزار پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا