لاہور:

صوبہ پنجاب کے سینئر اور تجربہ کار بیوروکریٹ محمد اطہر مسعود نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔

محمد اطہر مسعود اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو، ڈائریکٹر جنرل انسپکشن پبلک پراسیکیوشن، ڈائریکٹر جنرل لیگل ایڈ پبلک پراسیکیوشن اور ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور سمیت متعدد اہم اور کلیدی عہدوں پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

پنجاب آرٹس کونسل کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے محمد اطہر مسعود فنونِ لطیفہ کے فروغ، ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور فنکار برادری کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ثقافتی وراثت اور فنون کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش سے ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کے مرکزی کردار کے ساتھ کثیرالجہتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔  دنیا کو مل کر مزید موسمیاتی مالی وسائل متحرک کرنے چاہئیں، جموں و کشمیر تنازعہ کا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ اور پرامن حل تلاش کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر  اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل  انتونیو گوتریش سے ملاقات کی۔گرمجوش اور خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے اقوامِ متحدہ کے مرکزی کردار کے ساتھ کثیرالجہتی کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا تاکہ دنیا کے اہم ترین مسائل کے حل میں مدد مل سکے۔ وزیراعظم نے بین الاقوامی امن و استحکام کے فروغ اور ترقی پذیر ممالک کی آواز کو مؤثر بنانے میں سیکرٹری جنرل کی شاندار قیادت اور اقوامِ متحدہ کے کردار کو سراہا۔وزیراعظم نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران حکومت کی امدادی اور ریسکیو کوششوں کی تعریف کرنے پر سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا اور زور دیا کہ دنیا کو مل کر مزید موسمیاتی مالی وسائل متحرک کرنے چاہییں تاکہ پاکستان جیسے موسمیاتی لحاظ سے کمزور ممالک پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کیے جا سکیں۔ وزیراعظم نے پاکستان کے لیے اہم قومی و علاقائی مسائل پر بھی بات کی، جن میں جموں و کشمیر تنازعہ، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیاں اور پاکستان میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی شامل ہیں۔ انہوں نے جموں و کشمیر تنازعہ کا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ اور پرامن حل تلاش کرنے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی لانے کے لیے سیکرٹری جنرل کی قیادت اور مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے غزہ کی سنگین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ناقابلِ واپسی سیاسی عمل شروع کرنے کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے اس عزم کو بھی دہرایا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ سیکرٹری جنرل نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مضبوط موقف اور اہم کردار کو سراہا، خصوصاً سلامتی کونسل میں اختیار کیے گئے اصولی مؤقف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دنیا میں امن اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے اقوامِ متحدہ کے لازمی کردار کو مزید بڑھانے اور مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بھر میں ورلڈ ٹورازم ڈے 2025 کی مناسبت سے شاندار تقریبات: الحمرا آرٹس کونسل میں مرکزی تقریب، میگنیفیسنٹ پنجاب ایپ اور "ٹورازم آن وہیلز" لانچ
  • "آئی لو محمد (ص)" معاملے کو لیکر کچھ لوگ محبت کا ماحول ختم کرنا چاہتے ہیں، عمران مسعود
  • وزیراعظم محمد شہبازشریف کی اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش سے ملاقات
  • اترپردیش میں "آئی لو محمد (ص)" پوسٹر تنازع پر مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج
  • پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لیے نئی ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ
  • پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں نئی بھرتیوں کا اعلان
  •  اسداللہ بھٹوکی زیرقیادت ملی یکجہتی کونسل کے وفد کی افغان قونصل جنرل سے ملاقات
  • کیا اسلامی نظریاتی کونسل فقہی اختلافات میں الجھنے جا رہی ہے؟
  • اسداللہ بھٹو کی زیر قیادت ملی یکجہتی کونسل کے وفد کی افغان قونصل جنرل سے ملاقات
  • کنگ حمد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح، پاکستان میں طبی تعلیم کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ہے: جنرل ساحر شمشاد