آرمی چیف سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
سٹی 42 : آرمی چیف سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف نے ملاقات ک، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، ساتھ ہی موجودہ عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جی ایچ کیو آمد پر کرنل جنرل کریم ولیئیف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، کرنل جنرل کریم ولیئیف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف نے معرکۂ حق میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابی کو سراہا۔ وفد کی جانب سے یومِ آزادی اور فتح کی تقریبات کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ آرمی چیف نے آذربائیجان کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی آذربائیجان کے معرکۂ حق کے دوران پاکستانی عوام کی حمایت اور یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آذری دستہ بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔
کرنل جنرل کریم ولیئیف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’پیٹریاٹک وار میڈل برائے خدمات برائے فوجی تعاون‘ عطا کیا۔ کرنل جنرل کریم ولیئیف نے صدر الہام علیئیف کی جانب سے آذربائیجان کا اعلیٰ عسکری اعزاز عطا کیا، یہ ایوارڈ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین عسکری تعاون میں ان کی شاندار خدمات کا اعتراف ہے۔
پنجاب پولیس میں بھرتیاں, ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کیلئے بڑی خوشخبری
کرنل جنرل کریم ولیئیف نے دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کی غیر متزلزل کوششوں کو سراہا، انہوں نے دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کے آذربائیجان کے عزم کو دہرایا۔
معزز مہمان نے پاکستان کی شاندار میزبانی اور آذربائیجان کیلئے مستقل حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا.
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کرنل جنرل کریم ولیئیف نے آذربائیجان کے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل اور مارکو روبیو ہاتھ میں ہاتھ ڈالے خوشگوار موڈ میں نظر آئے
مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کمپنی دی۔ یہ ہلکے پھلکے لمحے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے۔وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے اوول آفس پہنچے تو ٹرمپ اس وقت پریس کانفرنس کر رہے تھے، وہاں انہوں نے کہا کہ ہمیں دیر ہوگئی ہے، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اوول آفس پہنچ چکے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اوول آفس پہنچنے تک وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کمپنی دی۔ یہ ہلکے پھلکے لمحات کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر دیکھ کر بعض صارفین نے کہا کہ وہ اسے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کے اعتراف کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے کہا کہ ٹرمپ نے یہ پن پہن کر مودی کو پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔
ایک تصویر میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور مارکو روبیو ہاتھ میں ہاتھ ڈالے خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ فیلڈ مارشل نے جب مارکو روبیو سے سرگوشی کی، تو وہ لمحہ بھی قید ہوگیا۔ شہباز شریف دونوں ہاتھ اٹھا کر کسی دلچسپ نکتے کی وضاحت کرتے بھی دیکھے گئے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عظیم رہنما اور شاندار شخصیت قرار دے دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ ماشل عاصم منیر سے ملاقات سے قبل ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور عاصم منیر شاندار شخصیت ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ ماشل عاصم منیر کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوئی تھی۔